• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی سے دلبرداشتہ تیونس کے یہودیوں نے سالانہ تقریب منسوخ کی

Updated: April 20, 2024, 4:41 PM IST | Inquilab News Network | Tunisia

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے سبب تیونس میں یہودیوں نے اپنی سالانہ تقریب منسوخ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ زیارت اور رسومات کومحدود کر دیا گیا ہے۔

Synagogue in Jezreba.Photo: X
جزربا میں واقع سائناگوگ۔ تصویر: ایکس

غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی سے دلبرداشتہ ہوکر تیونس کے سائنا گوگ (یہودیوں کی عبادتگاہ) میں یہودیوں کی سالانہ تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ پیریز ترابیلسی نے بتایا کہ سالا نہ زیارت کو سائنا گوگ کے اندر،مختصر رسومات تک محدود کر دیا گیا ہے، اور بہت ہی کم تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’جب لوگ ہر روز مررہے ہیں تو ہم جشن کیسے منائیں ؟‘‘

یہ بھی پڑھئے:دوردرشن زعفرانی لوگو: عوامی تنقید کا سامنا، سوشل میڈیا پر مباحثے جاری

جزربا، ایک جزیرہ جو چھٹیوں کی تفریحی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے، افریقہ کی قدیم ترین عبادت گاہ اور سالانہ زیارت کی میزبانی کرتا ہے۔ مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے عموماً ہزاروں یہودی اسرائیل اور کئی یورپی ممالک سے آتے ہیں۔اگرچہ مقامی طور پر زیادہ تر مسلمانوں کی آبادی ہے، تیونس شمالی افریقہ کی سب سے بڑی یہودی برادریوں میں سے ایک ہے۔ یہاں یہودیوں کی کل آبادی ۱۸۰۰؍افراد پر مشتمل ہے۔ تیونس میں یہودی، رومن دور سے ہی آباد ہیں۔ اس سال یہودیوں کی زیارت مئی کے آخر میں ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK