ترکی کے قدیم شہر آسوس میں آثار قدیمہ کی کھدائی میں ۲۲۰۰؍ سال پرانا موزیک( پتھروں کے رنگین ٹکڑوں کو حسن ترتیب سے جوڑ نا )دریافت کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ رومن دور کی تاریخ سے وابستہ ہے۔
EPAPER
Updated: January 22, 2025, 10:19 PM IST | Inquilab News Network | Istanbul
ترکی کے قدیم شہر آسوس میں آثار قدیمہ کی کھدائی میں ۲۲۰۰؍ سال پرانا موزیک( پتھروں کے رنگین ٹکڑوں کو حسن ترتیب سے جوڑ نا )دریافت کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ رومن دور کی تاریخ سے وابستہ ہے۔
ترکی کے قدیم شہر آسوس میں آثار قدیمہ کے ذریعے کی جارہی کھدائی میں ۲۲۰۰؍ سال پرانا موزیک یعنی رنگین پتھروں کو حسن ترتیب سے جوڑ کر کی گئی کاشی کاری دریافت ہوئی ہے ، اس کے علاوہ ۱۸۰۰؍ سال پرانا ایک یادگار مقبرہ بھی دریافت ہوا ہے۔کھدائی ٹیم کے سربراہ نورتن ارسلان نے بدھ کو ان نتائج کے بارے میں تفصیلاتبتائیں،جو وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے کھدائی کے ۴۴؍ویں سیزن کے دوران دریافت ہوئے۔موزیک، ہیلینسٹک دور کی تاریخ، ہندسی اور پھولوں کے نمونوں میں ترتیب دیے گئے رنگین کثیرالاضلاع پتھروں پر مشتمل ہے۔ممکنہ طور پر ایک جمنازیم کا حصہ تھا جسے بعد میں بازنطینی دور میں رہائشی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
ایگورا کے مشرقی حصے میں دریافت مقبرے کی شناخت ایک ہیرون کے طور پر کی گئی ہے جو رومن دور آسوس کے ایک اہم خاندان کیلئے وقف ایک یاد گار مقبرہ ہے۔اہلکار کے مطابق ، یہ ڈھانچہ، جسے ابتدائی طور پر ایک چشمہ سمجھا جاتا تھا، شہر کے ایک ممتاز خاندان سے تعلق رکھنے والا ۱۸۰۰؍سال پرانا مقبرہ نکلا۔
واضح رہے کہ آسوس قدیم زمانے میں ایک اہم بندرگاہ والا شہر تھا جو اپنے آثار قدیمہ کے ورثے اور قدرتی خوبصورتی کیلئے عالمی توجہ مبذول کرواتا رہتا ہے۔