• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رجب طیب اردگان کا مغربی طاقتوں پر اسرائیل کے جنگ پھیلانے کی حمایت کا الزام

Updated: June 26, 2024, 10:53 PM IST

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج مغربی طاقتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے اور مشرقی وسطیٰ میں جنگ پھیلانے میں تعاون کر رہے ہیں۔

Turkish President Recep Tayyip Erdogan. Photo: INN
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان۔ تصویر: آئی این این

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج مغربی طاقتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کے لبنان پر حملہ کرنے اور مشرقی وسطیٰ میں ’’جنگ کو بڑھانے‘‘ میں اسرائیل کاتعاون کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اروند کیجریوال سی بی آئی کی حراست میں، سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی

انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی اے کے کے کے قانون سازوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسرائیل کی نظر اب لبنان پر ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ پس پردہ مغربی طاقتیں اسرائیل کی پیٹھ تھپتھپا رہی ہیں اور اس کی حمایت بھی کر رہی ہیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو مشرقی وسطیٰ میںجنگ بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیںجس کا نتیجہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوگا۔‘‘ 
خیال رہے کہ لبنان کا سرحدی تشدد اس وقت شروع ہوا جب حماس کے جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے اپنی انتقامی کارروائی شرو ع کی ہے جس کے نتیجے میں ۳۷؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK