• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سب سے زیادہ ممالک میں پرواز کرنے پر ’’ترکش ایئرلائنس‘‘ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Updated: December 22, 2024, 2:04 PM IST | Ankara

’’ترکش ایئر لائنس‘‘نے سب سے زیادہ ممالک میں پرواز کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایئر لائنس کو سینٹاگو آرترو میرینوبینیٹیز انٹرنیشنل میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ یہ ایئر لائنس ۳۵۲؍ ممالک میں ۴۹۱؍ ایئر کرافٹ آپریٹ کرتی ہے۔

Airline officials receiving the honor. Photo: X
ایئر لائنس کے اہلکار اعزاز حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

سب سے زیادہ ممالک میں پرواز کرنے پر ’’ترکش ایئرلائنس‘‘ نے گنیزورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق نئے فضائی حدود کو شامل کرنے کے بعد ایئرلائنس کا نیٹ ورک ۱۳۱؍ ممالک میں پھیل چکا ہے جن میں سے گزشتہ سال ۱۲۰؍ راستے فعال تھے۔

اس ضمن میں ایئر لائنس کے سی ای او بلال ایکسی نے اس اعزاز پر اظہار فخر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ’’سینٹیاگو میں یہ اعزاز حاصل کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فلپ لازارینی کا عالمی برادری سے اسرائیلی پروپیگنڈے کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ

یہ لوگوں، ثقافت اور منزلوں کو جوڑنے کے ہمارے مقصد کیلئے اہم ہے۔‘‘گنیز کے اہلکار طلال عمر نے ایئر لائنس کے کام کو سراہا ہےاور اسے عالمی سطح پر ترکی کی ایئر لائنس کی کامیابی کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔اس ایئر لائنس کی بنیاد ۱۹۳۳ء میں ڈالی گئی تھی ۔ یہ ایئر لائنس ۳۵۲؍ ممالک میں ۴۹۱؍ ایئر کرافٹ آپریٹ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK