• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترک صدر اردگان کا پاکستان دورہ،شہباز شریف سے ملاقات، اہم معاہدے طے پائے

Updated: February 14, 2025, 12:27 PM IST | Agency | Islamabad

کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں، محمد علی جناح اور علامہ اقبال سے ترکی کے لوگ بہت متاثر ہیں۔

Pakistani Prime Minister Shehbaz Sharif receiving Turkish President Recep Tayyip Organ in Islamabad. Photo: INN
اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، ترکی کے صدر رجب طیب ارگان کا استقبال کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نےاپنے پاکستان دورے پر جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں  پاکستان اور ترکی کے درمیان۲۴؍ نئے معاہدے، مفاہمت کی یادداشتیں (ایم او یوز) طے پاگئیں، ترکی کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی۔ ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ’’ امید ہے ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ ‘‘ وزیراعظم نے کہا کہ اردگان، اسلامی دنیا کے انتہائی اہم لیڈر ہیں، جنہوں نے اپنے ملک میں نظام کو مثالی بنایا، اور لوگوں کو مسائل سے نکال کر بہتر مستقبل کی جانب لے کر آئے۔ 
  ترکی کے صدر راردگان نے کہا کہ’’ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تاریخ تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال سے ترکی کے لوگ بہت متاثر ہیں، اقبال کی شاعری ترکی کے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوران ادارہ جاتی تعلقات اور دوستی اس وقت بلند ترین سطح پر ہے، ہم تجارت، دفاع، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں، پاکستان کی ترقی ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ‘‘ اردگان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، آج ہم نے دفاع، تجارت، زراعت، سماجی خدمات، بینکنگ سمیت دیگر شعبہ جات میں ۲۴؍ معاہدے کیے ہیں، میرے بھائی شہباز شریف نے بھی باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی ہے، صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات میں اہم معاملات زیر غور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتا ہوں، کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت۵؍ارب ڈالر تک لے جائیں، اس کیلئے اقدامات کیے جائیں، تاکہ برادرانہ تعلقات سے دونوں ملک فائدہ اٹھاسکیں، ترکی پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور مشترکہ پیداوار کے منصوبے لگانے کےلئے بھی تیار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK