Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

تشار گاندھی کا بیان بی جے پی اور آرایس ایس کےتلوئوں سے لگا اورسر پہ بجھا

Updated: March 14, 2025, 11:33 PM IST | Thiruvananthapuram

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے نے بھگوا خیمے کو ’خطرناک اور عیار ‘ دشمن قرار دیا

Tushar Gandhi
تشا ر گاندھی

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کیرالا میں ایک تقریب کے دوران وہ بات کہہ دی جس  سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے تلوئوں سے لگی اور سرپہ بجھی ۔  انہوں نےمشہور گاندھی وادی لیڈر پی گوپی ناتھن نائر کے مجسمے کی نقاب کشائی  کے موقع پر منعقد ہ تقریب   سے خطاب میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو ’’انتہائی خطرناک اور  عیار و مذموم دشمن‘‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا، ’’بی جے پی کو شکست دینا ممکن ہے، مگر آر ایس ایس کینسر کی مانند ہے۔ اگر یہ ہمارے ملک کے نظام میں پھیل گیا تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔‘‘ 
 ان کے اس بیان پر آر ایس ایس اوربی جے پی کارکنان مشتعل ہو گئے اور تقریب کے اختتام پر ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ جب وہ روانہ ہو رہے تھے تو مظاہرین نے ان کی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش کی۔ انہیں گھیر لیا گیا تھا اور ان کے ساتھ دھکا مکی کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے ان شر پسندوں کو منتشر کردیا لیکن ان کی نعرے بازی شروع ہی رہی ۔ وہ تشار گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کررہے تھے جبکہ تشار گاندھی نے کسی بھی طرح کی معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے بارے میں انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ بالکل درست ہے اور وہ اسے ثابت بھی کرسکتے ہیں اس لئے بیان واپس لینے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہو تا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK