• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھانے، ممبرا اور بھیونڈی میں ۲۴؍ گھنٹے پانی سپلائی بند رہے گی

Updated: August 28, 2024, 9:46 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

معمول کی دیکھ ریکھ اور مرمت کیلئے آج صبح ۹؍ بجے سے کل صبح ۹؍ بجے تک اسٹیم کمپنی سے پانی سپلائی نہیں ہوگا۔ٹی ایم سی شہریوںکو ایک مرتبہ مرحلہ وارپانی پہنچائے گی

The `STEM` company is going to maintain and repair the pipeline. (File Photo)
’اسٹیم‘ کمپنی پائپ لائن کی دیکھ ریکھ اورمرمت کا کام کرنے والی ہے۔(فائل فوٹو)

 ممبرا، بھیونڈی اور تھانے کے کئی علاقوں کو آج  اور کل پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی )کے واٹر ڈپارٹمنٹ نے پائپ لائن کی معمول کی دیکھ ریکھ اور مرمت کے کام کی وجہ سے اُن   علاقوں میں ۲۴؍ گھنٹے کیلئے پانی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں ’اسٹیم‘ کمپنی  سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ ٹی ایم سی کے مطابق بدھ (آج)کو صبح ۹؍ بجے سے جمعرات (کل)کی صبح ۹؍ بجے تک پانی سپلائی بند کردی جائے گی۔واضح رہے کہ ’اسٹیم واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ انفرا اسٹرکچر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ‘  نجی کمپنی ہے جس پر تھانے میونسپل کارپوریشن،  بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن، میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن اور تھانے ضلع پریشد کے مشترکہ مالکانہ حقوق ہیں۔ اس کمپنی کے ذریعہ مذکورہ میونسپل کارپوریشنوں کے علاقوں میں روزانہ پینے کا ۳۱۶؍  ملین لیٹر سے زائد  پانی صاف کرکے سپلائی کیا جاتا ہے۔
 اس کمپنی کے پانی سپلائی کے نظام کی معمول کی دیکھ ریکھ اور مرمت کے کام کیلئے یہاں سے پانی سپلائی بند کی جائے گی۔ تاہم شہریوں کی سہولت کیلئے تھانے میونسپل کارپوریشن نے متاثرہ علاقوں میں اپنے طور پر دن میں ایک مرتبہ  مرحلہ وارپانی سپلائی کرنے کا انتظام کیا ہے۔تاہم ان ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ٹی ایم سی کے ذریعہ جو پانی پہنچایا جائے گا، اس کا پریشر کم ہوگا جس کی وجہ سے اونچائی پر واقع اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے مکینوں کو پانی ملنے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔ اس کے پیش نظر ٹی ایم سی نےمکینوں سے پانی  ذخیرہ کرنے اور احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK