الرنتیسی اسپتال کے قریب اسکول میں چھپے ہوئےفوجیوں اور ٹینک کو ختم کیا،دیگر کئی مقامات پر حملوں میں بھی کئی ٹینک اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2023, 9:28 AM IST | Agency | Gaza
الرنتیسی اسپتال کے قریب اسکول میں چھپے ہوئےفوجیوں اور ٹینک کو ختم کیا،دیگر کئی مقامات پر حملوں میں بھی کئی ٹینک اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا۔
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نے التوام،جبالیہ، بیت لاہیا اور الزیتون کے علاقوں میں اتوارکو صہیونی فوج کی ۲۹؍گاڑیوں اور ٹینکوں کوتباہ کر دیاہے۔القسام بریگیڈز نےکہاکہ انہوں نے الرنتیسی اسپتال کے قریب ایک اسکول میں چھپے ہوئے۲؍ فوجیوں، ایک ٹینک اور ایک اسرائیلی فٹ فورس پر حملے میں انہیں ہلاک کیا۔ غزہ پٹی میں دراندازی کے مختلف محوروںمیں اتوار کے روز فلسطینی مجاہدین نے دشمن پرحملےکیے۔ کئی فوجیوں کو جہنم واصل کرتے ہوئےان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو جحر الدیک کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنانےمیں کامیاب ہو گئے، جس میں قابض فوجیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
مجاہدین نے قابض فوج پر اینٹی پرسنل ٹی بی جی گولوں سے حملہ کیا اورمکان میں چھپنے والے فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ القسام بریگیڈز نے غزہ کے جنوبی محور میں ’تسلیم‘ فوجی اڈے اور دشمن کی گاڑیوں کے ٹھکانوںپر راکٹوں سے بمباری کی۔
القدس بریگیڈز نے بھی الزیتون کے پڑوس میں بیارہ مرتضیٰ میں صہیونی دشمن کے ہجوم کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ القدس بریگیڈ اور القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک مشترکہ آپریشن میں۳؍صہیونی ٹینکوں کو’تاندوم‘اور ’الیاسین۱۰۵‘گولوں سے زیتون کے محور میں نشانہ بنایا۔حماس کے حماس کےفوجی ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں میدان جنگ میںاپنے جنگجوؤں کی بہادری کے طاقتور مناظر کا انکشاف کیا۔
الجزیرہ کی طرف سے نشر کئےگئےایک ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ القسام مجاہدین قابض ٹینکوں اور فوجیوں کو بہت قریب سے نشانہ بناتے ہیں اور ان میں سے ایک ٹینک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے’اللہ اکبر‘کے نعروں کے درمیان اسے بم سے اڑا دیا۔ ان مناظرمیں بڑی تعداد میں ٹینکوں اور بھاری مشینری کو تباہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ ان تصاویر کے علاوہ القسام بریگیڈز نے قابض فوجیوں کا اسلحہ چھین لیا۔حماس کےفوجی ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہےکہ اس کے مجاہدین نے جحر الدیک کے علاقے میں ۶؍ صیہونی فوجیوں پر انتہائی قریب سے ایک اینٹی پرسنل میزائل سے حملہ کرنے اور مشین گنوں سے ان پر حملہ کرنے کے بعد انہیں ہلاک کر دیا۔ اسلامی جہاد تحریک کےفوجی ونگ القدس بریگیڈ نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ ’’آج رات شمالی غزہ پٹی میں اگلے مورچوں پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہمارے مجاہدین کی بیت حنون میں دشمن کے فوجیوں کے ایک گروپ سے جھڑپ ہوئی جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔