Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نیلامی میں ٹویٹر کے ’’لیری برڈ‘‘ کی بولی ۲۱؍ ہزار ڈالر پار کرگئی

Updated: March 19, 2025, 7:33 PM IST | San Francisco

ٹویٹر (جو اَب ایکس ہے) کا لوگو ’’لیری برڈ‘‘ (نیلا پرندہ) نیلامی کیلئے دستیاب ہے جس پر اب تک ۲۱؍ ہزار ڈالر کی بولی لگ چکی ہے۔ نیلامی ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو مکمل ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ٹویٹر (موجودہ نام: ایکس) جسے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خرید لیا تھا، اس کا لوگو ’’لیری برڈ‘‘ (نیلے رنگ کا پرندہ) جو کمپنی کے سان فرانسسکو ہیڈکوارٹرس کے باہر نصب تھا، دوسری مرتبہ نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ آر آر آکشن کے مطابق اس کی نیلامی ۴۰؍ ہزار ڈالر تک میں ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۲ء میں جب ایلون مسک نے ٹویٹر خریدا تھا تو ۲۰۲۳ء میں اسے پہلی مرتبہ نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ پچھلی نیلامی میں ٹویٹر کی تھیم والی متعدد اشیاء نیلام ہوئی تھیں جن میں ایک کافی ٹیبل، ایک بیئر کا نل، اور ایک ٹویٹر کا مجسمہ تھا۔ یہ تمام اشیاء ہزاروں ڈالر میں نیلام ہوئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی حکومت میں انسانیت نام کو بھی نہیں ہے: پرینکا گاندھی

’’لیری برڈ‘‘ کے اس لوگو کا وزن ۵۶۰؍ پاؤنڈ تک ہے۔ خیال رہے کہ اب ٹویٹر ایکس بن گیا ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹرس ٹیکساس میں ہے۔ مسک کی قیادت میں اس کی شناخت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ آر آر آر آکشن کی ویب سائٹ کے مطابق اس پر اب تک ۲۱؍ ہزار ڈالر کی بولی لگائی جاچکی ہے۔ بولی لگانے کا آخری دن ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء ہے۔ جو بھی ٹویٹر برڈ سائن جیتتا ہے، اسے نقل و حمل کا بندوبست کرنے کی ضرورت ہوگی۔اگرچہ ٹویٹر کا نیلا پرندہ اب سوشل میڈیا کے منظر نامے کا حصہ نہیں بن سکتا ہے، لیکن ٹیک ہسٹری میں اس کا مقام ناقابل تردید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK