• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ میں رام کو بی جےپی سے آزاد دیکھنا چاہتا ہوں‘‘

Updated: August 12, 2024, 10:08 AM IST | Agency | Thane

اُدھو کا زعفرانی پارٹی پر حملہ، اسمبلی الیکشن میں دھول چٹانے کا عزم دہرایا۔

Uddhav Thackeray. Photo: INN
ادھوٹھاکرے۔ تصویر : آئی این این

شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں ۳؍ ماہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ وہ رام کو ’’بی جے پی سےآزاد ‘‘دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بی جےپی کے ہندوتوا پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے میری پارٹی، میرا انتخابی نشان چوری کرکے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، کوئی سچا ہندو کبھی ایسا نہیں کر سکتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی والے رام کو صرف اپنے فائدہ کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مودی نے کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے کا وعدہ کیاتھا مگران کی خود کشی دگنی ہوگئی ہے: پوار

اُدھو ٹھاکرے نے رام مندر کی چھت ٹپکنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’’ ایودھیا میں بھی آدرش گھوٹالہ ہوا ہے، اس میں کون شامل ہے؟ ‘‘انہوں نے مہاراشٹر کی خواتین کوشندے سرکار کی ’لاڈکی بہن اسکیم‘ کایہ کہتے ہوئے بھرپور فائدہ اٹھانے کی  تلقین کی  کہ یہ ان کے حق کا پیسہ ہے تاہم متنبہ کیا کہ وہ  اپنے وقار سے سمجھوتہ نہ کریں۔ سابق وزیراعلیٰ  نے کہا کہ ’’۳؍ مہینے انتظار کیجئے، میں ان کے کلکٹروں کو ایسی جگہ بھیجوں گا  کہ بس۔ ممبئی، تھانے میرا ہے، کونکن میرا ہے۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ’’ مسلم، سکھ، پارسی، عیسائی سبھی ہمارے ساتھ ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK