• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: برٹش میوزیم عارضی طور پر بند،برطرف ملازم نے آئی ٹی سسٹم شٹ ڈاؤن کردیا

Updated: January 25, 2025, 10:03 PM IST | London

برطانیہ کے مشہور برٹش میوزیم کو آج عوام کیلئے جزوی طور پر بند کر دیا گیا تھا کیونکہ میوزیم کے برطرف کئے گئے ایک ملازم نے یہاں کا آئی ٹی سسٹم توڑ دیا تھااور شٹ ڈاؤن کر دیا تھا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

برٹش میوزیم، جس کا شمار لندن، برطانیہ کے اہم سیاحتی مراکز میں کیا جاتا ہے، آج جزوی طور پر عوام کیلئے بند کر دیا گیا تھا کیونکہ میوزیم کے برطرف کئے گئے ملازم نے میوزیم کا کمپیوٹر سسٹم توڑ دیا تھا اور شٹ ڈاؤن کر دیاتھا۔وسطی لندن میں واقع میوزیم،جس کا دورہ سالانہ ۶۰؍لاکھ سے زائد افراد کرتے ہیں، نے جمعرات کو ہونے والے مبینہ حملے کے بعد اپنی عارضی نمائشوں اور اپنے مستقل کلیکشن کا حصہ عوام کیلئے بند کر دیا تھا۔میوزیم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں انکشاف کیا گیاہے کہ ’’ایک آئی ٹی ٹھیکیدار، جسے گزشتہ ہفتے برطرف کر دیا گیا تھا، نے میوزیم میں گھس کر ہمارے کئی سسٹمز بند کر دیئے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۰۸ء ممبئی حملے: امریکی سپریم کورٹ نے تہور رانا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کیلئے منظوری دی

میوزیم کے بیان کے مطابق ’’ہم میوزیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ اس کی وجہ سے میوزیم کی عارضی نمائشیں آج بند کر دی گئی ہیں اور وکی کینڈ (ہفتے کے آخر تک) بند ہی رہیں گی۔ ٹکٹ ہولڈرز محتاط رہیں اور رقم کی واپسی کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔‘‘ میٹروپولیٹن پولیس فورس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام افسران کو بلایا گیا تھا تاکہ شکایت درج کروائی جاسکے کہ ’’ایک شخص برطانوی میوزیم میں داخل ہوا ہے اور اس نے میوزیم کی سیکوریٹی اور آئی ٹی سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے۔‘‘میوزیم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس ۵۰؍ سالہ شخص کو چوری اور مجرمانہ طریقے سے نقصان پہچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK