برطانوی شاہی قلعہ ونڈسر کیسل میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطاری میں ۳۵۰؍ مسلمان شریک تھے۔
EPAPER
Updated: March 04, 2025, 9:56 PM IST | London
برطانوی شاہی قلعہ ونڈسر کیسل میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطاری میں ۳۵۰؍ مسلمان شریک تھے۔
برطانوی شاہی قلعہ ونڈسر کیسل میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی قلعہ ونڈسر کیسل کی ایک ہزار برس کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب سیکڑوں مسلمان افطار کیلئے اکٹھے ہوئے، افطاری میں ۳۵۰؍ مسلمان شریک تھے۔
History Made: The First Ever #OpenIftar at St. George’s Hall Windsor Castle! 🌙
— Open Iftar (@OpenIftar) March 3, 2025
For the first time in 1,000 years, the grandeur of St. George’s Hall became a place of faith, unity, and community as we gathered to break our fast.
A night we will never forget.
📸 @ShaFoShizzle pic.twitter.com/q2fA0T29bp
افطار کیلئے جمع مسلمانوں کیلئے سینٹ جارج ہال میں دسترخوان بچھایا گیا جو ریاستی مہمانوں کیلئے مختص ہے، افطار سے پہلے ونڈسر کیسل میں مغرب کی اذان بھی دی گئی۔ مسلمان شرکاء نے شاہی قلعہ میں افطار کی اجازت دینے پر شاہ چارلس کا شکریہ ادا کیا۔