• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: ۲۰۲۵ء کی اعزازات کی فہرست میں کئی ہند نژاد `غیر مقبول ہیرو` شامل

Updated: January 01, 2025, 3:58 PM IST | Inquilab News Network | London

اعزاز یافتگان کی فہرست میں سماجی لیڈران، ماہرین تعلیم اور طبیب سمیت ۳۰ سے زائد ہندوستانی نژاد پیشہ ور افراد شامل ہیں۔

King Charles. Picture: INN
کنگ چارلس۔ تصویر: آئی این این

نئے سال کے موقع پر لندن میں ۲۰۲۵ء میں کنگ چارلس کے اعزازات حاصل کرنے والے افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ پیر کی شب عام کی گئی اس فہرست میں برطانیہ کے دفتر کابینہ نے مختلف شعبوں میں اعزازات حاصل کرنے والے ۱۲۰۰ سے زیادہ وصول کنندگان کے نام درج ہیں جن میں سماجی لیڈران، ماہرین تعلیم اور طبیب سمیت ۳۰ سے زائد ہندوستانی نژاد پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ اس فہرست میں خاص طور پر کھیل، حفظانِ صحت، تعلیم اور رضاکارانہ خدمات میں نمایاں افراد کی تعریف کی گئی ہے۔ 

۲۰۲۵ کے کلیدی ہند نژاد اعزاز یافتگان کے نام، ان کے پیشہ اور نمایاں کام کے ساتھ ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں۔ 

نائٹ ہڈ (Knighthood):

۱. رانیل میلکم جے وردھنے - کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ - سیاسی اور عوامی خدمات 

۲. صادق خان - لندن کے میئر - عوامی خدمات

۳۔ اینڈی اسٹریٹ – سابق ویسٹ مڈلینڈز میئر - عوامی خدمات

 

کمانڈرز آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (CBEs):

۱. ستونت کور دیول – پرنسپل، آکسفورڈ انٹرنیشنل کالج - تعلیم کے میدان میں خدمات

۲۔ چارلس پریتم سنگھ دھنوا او بی ای – مسابقتی قانون میں قانونی پیشہ ور - قانون کے شعبہ میں خدمات 

۳۔ پروفیسر سنیہ کھیمکا – معروف سرجن - حفظانِ صحت، سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات

۴۔ لینا نائر - گلوبل سی ای او، شینال - خوردہ اور صارفین کے شعبے میں خدمات 

۵۔ میانک پرکاش - صدر، برٹش کمپیوٹنگ سوسائٹی - ٹیکنالوجی کے پیشہ ور افراد کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں خدمات 

۶۔ پورنیما مورتی تانوکو، او بی ای – سی ای او، نیشنل ڈے نرسری ایسوسی ایشن - ابتدائی برسوں کی تعلیم کے میدان میں خدمات

 

آفیسرز آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (OBEs):

۱۔ پروفیسر سنجے آریہ – ماہر امراض قلب - حفظان صحت، خدمات بطور اقلیتی نسلی ڈاکٹر

۲۔ نندنی داس – ابتدائی جدید ادب کی پروفیسر، ایکسیٹر کالج، آکسفورڈ یونیورسٹی - انسانیت اور عوامی مشغولیت میں بین الضابطہ تحقیقی خدمات 

۳۔ ترسیم سنگھ دھالیوال - سی ای او، آئس لینڈ فوڈز - ویلش کی معیشت، خوردہ فروشی اور خیراتی خدمات 

۴۔ جیسمین ڈوٹی والا - براڈکاسٹر اور تنوع کیلئے سرگرم کارکن - نشریات، موسیقی، مساوات، تنوع اور شمولیت کے سلسلے میں خدمات 

۵۔ مونیکا کوہلی - صدر، خواتین بین الاقوامی شپنگ اینڈ ٹریڈنگ ایسوسی ایشن، یو کے - سمندری صنعت میں تنوع کے فروغ کیلئے خدمات

۶۔ سومیا مجمدار - قانونی پیشہ ور، کراؤن پراسیکیوشن سروس - امن و امان کیلئے خدمات

۷۔ سیما مشرا - سب پوسٹ ماسٹرز کے لیے وکیل - مہم کیلئے خدمات 

۸۔ اُشما منہر پٹیل، ایم بی ای – وزیر اعظم کی ڈائری مینیجر - عوامی خدمات 

۹۔ گیان سنگھ پاور - دماغی صحت کے تئیں مہم کیلئے سرگرم - سماجی بہبود کی خدمات 

۱۰۔ سرویا راؤ - سرکاری ملازم، محکمہ برائے کاروبار اور تجارت - عوامی خدمات 

 

آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (MBEs):

۱۔ دلیم کمار باسو – ٹیکنالوجی پروفیشنل - ٹیک سیکٹر میں جدت طرازی 

۲۔ میریموتو کوماراسامی – نرسنگ چیف - حفظانِ صحت میں خدمات 

۳۔ پروفیسر بھاسکر داس گپتا – ریمیٹولوجسٹ - طبی تحقیق میں شراکت اور خدمات 

۴۔ پروفیسر اجے جیکیشور وورا – پیڈیاٹرک ہیماتولوجسٹ - بچوں کے حفظانِ صحت میں خدمث

 

آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (BEMs) کے تمغے:

۱۔ سنجیب بھٹاچارجی – سماجی کارکن - سماجی بہبود کی خدمات 

۲۔ جگروپے بننگ - سماجی کارکن - خدمات 

۳۔ ہیمندرا ہندوچا – پوسٹل کارکن - خدمات 

۴۔ جسوندر کمار – خیراتی کارکن - انسانی امدادی خدمات 

۵۔ بلبیر سنگھ خان پور بھوجھنگی – موسیقار۔ بھنگڑا موسیقی اور پنجابی ثقافت کے فروغ کیلئے خدمات 

 

آنر آف دی کمپینیئن:

۱۔ سر کازو ایشیگورو – نوبل انعام یافتہ مصنف - ادبی خدمات

دفتر کابینہ کے مطابق، نئے سال کے اعزازات کے اس ایڈیشن میں ۵۴ فیصد وصول کنندگان نے اپنے سماج میں رضاکارانہ طور پر شاندار کام کیا ہے اور اعزاز یافتگان میں ۱۲ فیصد افراد کا تعلق نسلی اقلیتی پس منظر سے ہے۔ 

برطانوی حکومت نے بیان دیا کہ وہ پورے برطانیہ کے نمایاں افراد کو اعزازات سے نوازنے کیلئے پر عزم ہے۔ دفتر کابینہ کے وزیر پیٹ میک فیڈن نے کہا کہ نئے سال کے اعزازات کی فہرست میں ایسے کئی گمنام ہیروز شامل ہے جو برطانیہ بھر میں اپنے سماج کے لئے بے لوث تعاون کرتے ہیں۔ میں انہیں ان کی کامیابیوں کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہمارا اعزازی نظام منفرد طور پر ہمارے ملک بھر کے افراد کی فراخدلی سے شراکت کو تسلیم کرتا ہے۔ اگر آپ اپنے سماج میں کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے کوئی غیر معمولی کام کیا ہو تو انہیں اعزاز کے لئے نامزد کریں تاکہ قوم ان کی کامیابیوں کو پہچان سکے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اعزازات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ عام لوگ روزانہ باہر نکلتے ہیں اور اپنی برادریوں کے لئے غیر معمولی کام انجام دیتے ہیں۔ وہ برطانیہ کی بنیادی قدر خدمت کی نمائندگی کرتے ہیں جسے میں بھی حکومت کے ہر کام کے مرکز میں رکھتا ہوں۔ نئے سال کے اعزازات کی فہرست میں کئی گمنام ہیروز کی خدمات کا جشن منایا گیا ہے۔ میں ان کی ناقابل یقین شراکت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK