• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ کی سپریم کورٹ میں وجے مالیا کی درخواست مسترد

Updated: May 15, 2020, 11:13 AM IST | Agency | London

دھوکہ دہی کے معاملے میں مفرور شراب کاروباری کو ہندوستان واپس لانےکا رواستہ صاف

Vijay Malia - Pic : INN
وجے مالیا ۔ تصویر : آئی این این

بینکوں کے ساتھ ۹؍  ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے  میں مطلوبہ مفرور شراب کاروباری وجے مالیا کو جمعرات اس وقت زبردست جھٹکا لگا، جب برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اس کی  ہندوستان  حوالگی کے خلاف اپیل سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔درخواست مسترد ہونے کے بعد کہا   جا  رہا ہے کو مالیا کو ۲۸؍ دن کے اندر اندر ہندوستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
 اس کے بعد وجے مالیا کے پاس برطانیہ میں تقریبا تمام طرح کے قانونی متنادل ختم ہو چکے ہیں برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو اس پر آخری فیصلہ کرنا ہے۔ اس سے پہلے لندن ہائی کورٹ نے بھی مالیا کی درخواست مسترد کر دی تھی۔  مالیا تقریباً ۴؍ سال سے ملک سے باہر ہے  اور اسے واپس لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK