روس نے کیف پر ایک بار پھر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو رواں ماہ میں اس نوعیت کا آٹھواں سلسلہ ہے
EPAPER
Updated: May 17, 2023, 11:45 AM IST | Kharkiv
روس نے کیف پر ایک بار پھر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو رواں ماہ میں اس نوعیت کا آٹھواں سلسلہ ہے
روس نے منگل کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کیے، جو رواں ماہ میں اس نوعیت کا آٹھواں حملہ تھا۔ تاہم یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے کئی اضلاع میں ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔کیف میں حکام نے بتایا کہ رات کے وقت روس کا یہ حملہ پیچیدہ تھا، جس میں ڈرون، کروز اور ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل مختلف سمتوں سے داغے گئے تھے۔
کیف کے فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی پوپکو نے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’’ `یہ غیر معمولی حملہ تھا، بہت ہی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ حملہ کرنے والے میزائل داغے گئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کیف کی فضائی حدود میں دشمن کے زیادہ تر اہداف کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کر دیا گیا۔تاہم فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ شہر پر حملہ کرنے والے کتنے ہتھیاروں کو ناکام بنایا گیا یا ان کون سا میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا ۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ گرنے والے ملبے سے کئی کاروں کو آگ لگ گئی اور دارالحکومت کے مغرب میں واقع سولومینسکی ضلع میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔