• Sun, 14 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الہاس نگر: گڑھے میں گر کر ۲؍ نوجوان زخمی،۴؍ دن میں تیسرا حادثہ

Updated: March 05, 2025, 10:20 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar

 شہر میں سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکیں بنانے کیلئے تقریباً سبھی پرانی سڑکوں کو کھود دیا گیا ہے۔ ڈرینیج کی لائن بچھانے کیلئے بھی جگہ جگہ کھدائی کی گئی ہے۔

Potholes dug to build roads are causing accidents. Photo: INN
سڑک بنانے کیلئے کھودے گئے گڑھے حادثہ کا سبب بن رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

 شہر میں سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکیں بنانے کیلئے تقریباً سبھی پرانی سڑکوں کو کھود دیا گیا ہے۔ ڈرینیج کی لائن بچھانے کیلئے بھی جگہ جگہ کھدائی کی گئی ہے۔ سڑکوں کی دگرگوں حالت کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ۱۰؍ روز قبل ماہر نسواں ڈاکٹر کی گڑھے میں گر کر موت واقع ہوگئی تھی اس کے ۲؍ زور بعد شہری انتظامیہ کی جانب سے کھودے گڑھ میں گر کر ایک نوجوان درد ناک موت ہوگئی تھی۔ ایک بار پھر کنکریٹ اور ڈرینیج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں ایک بائیک سوار اور پیچھے بیٹھا نوجوان گر کر بری طرح سے زخمی ہوگئے ہیں۔ 
 پچھلے چند مہینوں سے الہاس نگر کی خستہ حال سڑکوں کے سبب شہریوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑرہی ہے۔ جگہ جگہ کھدائی کے نتیجے میں سڑک کا ایک حصہ نیچے چلا گیا ہے جس سے گاڑی چلانے والوں کا توازن بگڑ رہا ہے۔ کھدائی کے سبب ٹریفک جام کا مسئلہ معمول بنتا جارہا ہے۔ لہٰذا کلیان، بدلاپور اور امبرناتھ کی سمت جانے والوں کو گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنا پڑ رہا ہے۔ سنیچر کو کیمپ نمبر ۴ ؍میں ایک راہگیر کنکریٹ کیلئے کھودے گڑھے میں گر کر زخمی ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز کیمپ نمبر ۳؍ میں زیر زمین سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں ایک بائیک سوار اور اس کا دوست گر گیا۔ راہگیروں نے فوری طور پر دونوں نوجوانوں کو باہر نکالا۔ عیاں رہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار نے اس جگہ پر حفاظتی بیریکیڈ یا سائن بورڈ نہیں لگایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK