یہاں ایک کوڑا کرکٹ لے جانے والے ٹرک کی زد میں آکر ۷؍ سالہ بچے کو اپنی ایک ٹانگ گنوانی پڑی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کا کیس درج کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
EPAPER
Updated: January 06, 2025, 10:51 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar:
یہاں ایک کوڑا کرکٹ لے جانے والے ٹرک کی زد میں آکر ۷؍ سالہ بچے کو اپنی ایک ٹانگ گنوانی پڑی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کا کیس درج کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
یہاں ایک کوڑا کرکٹ لے جانے والے ٹرک کی زد میں آکر ۷؍ سالہ بچے کو اپنی ایک ٹانگ گنوانی پڑی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کا کیس درج کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
سنیچر کو کیمپ نمبر ۵؍ آکاش کالونی کے پاس راستے پر کھیل رہے ا گنیش چوہان(۷) نام کے بچے کو کچرا لے جانے والے ایک ٹرک نے زور دار ٹکر ماری جس کے سبب بچہ نیچے گر گیا اور ٹرک کا ٹائر اس کے ایک پیر کے اوپر سے گزر گیا۔ شدید زخمی حالت میں بچے کو اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو اس کی جان بچانے کیلئے پیر کاٹنا پڑا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور انتہائی لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا۔ مشتعل شہریوں نے ڈمپنگ گراؤنڈ کی جانب جانے والی گاڑیوں کو روک دیا۔
عیاں رہے کہ شہر میں ڈمپنگ گراؤنڈ کا مسئلہ برسوں سے قائم ہے۔ کچھ سال قبل میونسپل کارپوریشن نے کھیمانی علاقے کے ڈمپنگ گراؤنڈ کو بند کرکے کیمپ نمبر ۵؍ میں واقع کھدان کے علاقے میں ڈمپنگ گراؤنڈ شروع کیا تھا۔ اس کی وجہ سے اطراف کے مکینوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈمپنگ گراؤنڈ میں بار بار آگ لگ جانے، بارش میں کچرے کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن اور گندے پانی سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔ لہٰذا اس ڈمپنگ گراؤنڈ کو بند کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ وہیں گھنی آبادی کی وجہ سے گاڑیوں سے حادثات کا خطرہ بھی کافی بڑھ گیا ہے۔