Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

الہاس نگر : ٹرین حادثہ میں خاتون نے ٹانگیں گنوائیں، ایمبولنس گھنٹے بھر بعد آئی

Updated: March 10, 2025, 10:42 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar

زخمی خاتون کو ابتدائی علاج کے بعد سائن اسپتال منتقل کرنا تھا لیکن پھر ایمبولنس نہیں آئی تو نجی گاڑی بلائی گئی۔

The victim can be seen on a stretcher, bleeding from wounds. Photo: INN
زخموں سے لہولہان متاثرہ اسٹریچر پر دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

  لوکل ٹرین سے گر کر اپنے دونوں ٹانگیں گنوانے والی خاتون کو ریلوے اسٹیشن پر ایمبولنس کیلئے ایک گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ بعدازاں متاثرہ کو سینٹرل اسپتال سے دوبارہ سائن اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایک بار پھر ۱۰۸؍نمبر کی ایمبولنس کو آنے میں ایک گھنٹہ لگا۔ 
 تفصیلات کے مطابق سنیچر کی دوپہر امبرناتھ لوکل سے سفر کررہی کمل سابلے نامی خاتون چلتی ٹرین سے نیچے گر گئی۔ اس حادثہ میں اس نے دونوں ٹانگیں گنوا دی۔ خاتون کو الہاس نگر ریلوے اسٹیشن سے سینٹرل اسپتال لے جانے کیلئے ۱۰۸؍ نمبر کی ایمبولنس کو بلایا گیا۔ تاہم ایک گھنٹہ کے انتظار کے بعد ایمبولنس آئی۔ اس وقت تک خاتون مارے درد کے بری طرح تڑپتی رہی۔ سینٹرل اسپتال میں خاتون کا ابتدائی علاج کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈاکٹروں نے سائن اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔ ایک بار پھر رشتہ داروں نے ۱۰۸ ؍نمبر پر کال کرکے ایمبولنس کو طلب کیا مگر ایک گھنٹہ تک ایمبولنس نہیں آنے پر متاثرہ کو پرائیویٹ گاڑی سے سائن اسپتال لے جانے انتظام کیا گیا۔ ۱۰۸؍نمبر کی ایمبولنس آنے میں تاخیر اب معمول بنتی جارہی ہے۔ سرکار اس کے خلاف کوئی ایکشن لے گی یا غریبوں کی زندگی سے ایسی ہی کھلواڑ جاری رہے گا۔ 
پچھلے ماہ بھی ایمبولنس تاخیر سے آئی تھی
 عیاں رہے کہ پچھلے مہینے سینٹرل اسپتال میں ۶ ؍گھنٹے انتظار کے باوجود ۱۰۸؍نمبر کی ایمبولنس نہیں پہنچی تھی، اس باعث ایک نوجوان کو بروقت طبی امداد نہ ملنے پر اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ گزشتہ روز اس معاملہ میں خاطی پائے گئے اسپتال کے ضلع سرجن کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK