اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوغطریس نے منگل کو کرتار پور راہداری اور گردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا۔
EPAPER
Updated: February 19, 2020, 1:45 PM IST | Agency | Kartarpur
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوغطریس نے منگل کو کرتار پور راہداری اور گردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا۔
کرتارپور : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے منگل کو کرتار پور راہداری اور گردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان نے ان کا استقبال کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کرتار پور راہداری کے منصوبے کے تعلق سے بھی معلومات فراہم کی گئی ۔ انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ یہاںکسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے درشن کیلئے آسکتے ہیں۔
بعد ازاں انتونیو غطریس گردوارہ گئے جہاں انہوں نے سکھ مذہبی لیڈروں سے ملاقات کی اور گردوارہ کے کچن کا بھی دورہ کیا ۔ وہاں لنگر خانہ میں انہیں روایتی دال چاول پیش کیا گیا۔اس کچن سے گردوارہ کا دورہ کرنے والے تمام سکھ زائرین کو مفت کھانا کھلایا جاتا ہے جو تمام سکھ گردواروں میں روایت ہے۔۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل نے سکھوں کا روایتی رومال سر پر باندھ رکھا تھا جبکہ سکھ برادری کے پردھان نے انہیں متعدد یادگاری تحفے بھی دئیے۔ بعد ازاں میڈیا سے مختصر سی گفتگو کرتے ہوئے انتونیوغطریس نے کرتارپورکو بین مذاہب ہم آہنگی کی عملی مثال قراردیا ۔