• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناقابل یقین !اسمرتی ایرانی نے راہل کی تعریف کی، کہا ’’ وہ الگ طرح کی سیاست کررہے ہیں ‘‘

Updated: August 30, 2024, 10:47 AM IST | Agency | New Delhi

بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیرکا راہل کے تعلق سے اہم اور حیرت انگیز تبصرہ۔

BJP leader Smriti Irani. Photo: INN
بی جےپی لیڈر اسمرتی ایرانی۔ تصویر : آئی این این

اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے سابق ایم پی اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی  کے تعلق سے اہم او رحیرت انگیز بیان دیا ہے ۔ گا ندھی خاندان کو اکثر تنقید کا نشانہ بنانے والی اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ اب راہل گاندھی کی سیاست بدل گئی ہے ۔ وہ الگ سیاست کر رہے ہیں۔ چاہے آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں، یہ الگ بات ہے۔
اسمرتی ایرانی نے ایک صحافی کے پوڈ کاسٹ ’ٹاپ اینگل‘ میں مختلف مسائل پر بات کی۔ اس دوران جب ان سے راہل گاندھی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ’’راہل گاندھی کی سیاست میں تبدیلی آئی ہے۔ مجھے لگتا ہےکہ اس میں انہیں کامیابی ملی ہے۔‘‘راہل گاندھی کے بارے میں بی جے پی  لیڈر نے کہا کہ ’’وہ پارلیمنٹ میں ٹی شرٹ پہن رہے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ اس سفید ٹی شرٹ سے نوجوان نسل کو کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے اقدامات کے تعلق سے غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے ، وہ قدم آپ کو اچھا لگے یا برا لیکن  وہ مختلف سیاست کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
 سابق ایم پی اسمرتی ایرانی نے ۲۰۱۹ء میں امیٹھی سیٹ پر راہل گاندھی کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ اکثر  گاندھی خاندان پر شدیدتنقید کرتی رہی ہیں۔ حالانکہ راہل گاندھی کی طرف سے ان کے بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ امیٹھی میں کانگریس ایم پی کشوری لال شرما کے ہاتھوں شکست کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیاتھا۔ جس کے بعد راہل گاندھی نے ان کا دفاع کیا تھا ۔ انہوں نے اسمرتی ایرانی کا نام لیے بغیرٹرولنگ کو غلط قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انتخابات میں جیت اور ہار ہوتی رہتی ہے۔ اسمرتی ایرانی نے کانگریس کےنرم ہندوتوا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کومندروںکےد ورہ سے کوئی توجہ نہیں حاصل ہوئی بلکہ  اس طرح وہ مذاق کا موضوع بنے ، کچھ نے تو اسے فریب بھی قراردیا۔جب یہ حکمت عملی ناکام رہی توانہوں نے ذات پات کی سیاست کو موضوع بنایا۔ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ راہل گاندھی سوچ سمجھ کرقدم اٹھا رہے ہیں اور مختلف آبادیاں ان کا ہدف ہے ۔ ان کی سرگرمیوں کو کمتر نہیں سمجھنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK