• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میک ان انڈیا کے تحت دُبئی کی کمپنی مائیکروویا اور آر آر پی ڈورن کے درمیان معاہدہ

Updated: June 12, 2024, 10:43 AM IST | Agency | Mumbai

فضائی نگرانی کی نئی تعریف پیش کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے راجندر چوڈانکر کی قیادت میں ممبئی میں قائم آر آر پی ڈرون انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات میں قائم ٹیکنالوجی لیڈر مائیکروویا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت کا اعلان کیا۔

A photo of the drone program held in Mumbai. Photo: INN
ممبئی میں منعقدہ ڈرون پروگرام کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

فضائی نگرانی کی نئی تعریف پیش کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے راجندر چوڈانکر کی قیادت میں ممبئی میں قائم آر آر پی ڈرون انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات میں قائم ٹیکنالوجی لیڈر مائیکروویا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت کا اعلان کیا۔ ایک ساتھ مل کر وہ جدید ’ڈرون اِن اے باکس‘حل متعارف کروائیں گےجو کہ فوجی آپریشن سے لے کر شہری استعمال تک مختلف ایپلی کیشنز کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 
 میک ان انڈیا پہل کے تحت تیار کی گئی یہ جدید ترین ٹیکنالوجی مختلف اونچائیوں، ماحول اور موسمی حالات میں ۲۴؍ گھنٹے نگرانی کی بے مثال صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی ہے۔ یہ ہندوستان کی مسلح افواج اور شہری شعبوں کی آپریشنل کارکردگی کو نمایاں طور پر بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ اس کے لانچ کا پروگرام آر آر پی ڈرونس انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ ہیڈ کوارٹر نوی ممبئی میں منعقد کیا گیا ہے۔ شرا کت کی باضابطہ طور پر آر آر پی ڈرونس انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور مائکروویا کے سی ای او ( اینریک پلازہ بیز) کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ساتھ تصدیق کی گئی۔ ڈاکٹر ہرشدیپ کامبلے، آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری، محکمہ صنعت، حکومت مہاراشٹر اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس پروگرام میں شامل ہونے والوں نے ’ڈرون اِن اے باکس‘ حل کا لائیو مظاہرہ بھی دیکھا، جس میں اس کی جدید خصوصیات اور صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔ یہ معاہدہ ڈرون ٹیکنالوجی میں ایک نیا معیار قائم کرے گا، اور ہندوستان کی نگرانی کی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK