• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ :قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنیوالے پر حملہ

Updated: February 15, 2025, 2:31 PM IST | Agency | London

ترکی کے سفارت خانے کے سامنےایک راہ گیر نے شرپسندکو پیٹا۔

Passers-by beat the person who tried to desecrate the Holy Quran. Photo: INN
قرآن کریم کی بے حرمتی کی کوشش کرنےوالے شخص کو راہگیر پیٹتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

یہاں واقع  ترکی کے قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے  ایک شرانگیز شخص کی  راہگیر نے بری طرح پٹائی کردی۔ اتنا ہی نہیں اسے زمین پر گرانے کے بعد راہگیر نے تیز دھار ہتھیار سے وار بھی کیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق جمعہ کو برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے  احتجاج کی آڑ میں ایک شرانگیز نےیہ مذموم حرکت کی ۔جس وقت اس نے قرآن کریم کے نسخے کو لائٹرسے جلایا، تبھی  راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اُسے گرا دیا۔ راہگیر نے زمین پر گرے شخص کے ہاتھ سے قرآن کریم کا نسخہ  لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدبخت شخص کے ہاتھ میں ایک بڑی کتاب نظر آرہی ہے جو قرآن پاک کا نسخہ ہے اور اس کا کچھ حصہ جل رہا ہے۔ ویڈیو میں راہگیر کو ملعون شخص پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ  شدید زخمی ہوگیا۔ پاس ہی کھڑے ایک ’ڈلیوری بوائے‘ نےبھی  غصے میں آکر اسے ٹھوکرماری۔  بعدازیں پولیس اہلکاروں نے بدبخت کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال داخل کیا۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔  پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK