• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ: معروف ارب پتی ایلفی بیسٹ جونیئر کے قبول اسلام کے ۲؍ سال مکمل، تصاویر وائرل

Updated: September 24, 2024, 6:03 PM IST | London

گزشتہ چند دنوں سے برطانیہ کے معروف کاروباری اور ارب پتی ایلفی بیسٹ جونیئر کے ایک سال پہلے کے ویڈیوز اور کلپس تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جن میں وہ اسلام قبول کرنے کے اپنے تجربات بیان کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے ستمبر ۲۰۲۲ء میں اپنے انسٹاگرام پر ایک مسجد میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عوامی سطح پر پہلی بار قبول اسلام کا اعتراف کیا تھا۔ گزشتہ دن انہوں نے اسلام قبول کرنے کے ۲؍ سال بعد اپنی پرانی تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کی جس کے بعد سے ان کے قبول اسلام کے انٹرویوز اور تصاویر دوبارہ ٹرینڈ کرنے لگے۔

Alfie Best Jr. Image: X
ایلفی بیسٹ جونیئر۔ تصویر: ایکس

گزشتہ چند دنوں سے برطانیہ کے معروف کاروباری اور ارب پتی ایلفی بیسٹ جونیئر کے ایک سال پہلے کے ویڈیوز اور کلپس تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جن میں وہ اسلام قبول کرنے کے اپنے تجربات بیان کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے ستمبر ۲۰۲۲ء میں اپنے انسٹاگرام پر ایک مسجد میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عوامی سطح پر پہلی بار قبول اسلام کا اعتراف کیا تھا۔ گزشتہ دن انہوں نے اسلام قبول کرنے کے ۲؍ سال بعد اپنی پرانی تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کی جس کے بعد سے ان کے قبول اسلام کے انٹرویوز اور تصاویر دوبارہ ٹرینڈ کرنے لگے۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Alfie Best (@alfie_best)

ایلفی بیسٹ جونیئربرطانیہ کے ممتاز تاجروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے والد ایلفی بیسٹ سینئر ’’موبائل ہوم پارک‘‘ شعبے کی سب سے بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔ سنڈے ٹائمز رچ لسٹ کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت ۷۰۰؍ بلین پاؤنڈ ہے۔ قبول اسلام کے وقت ایلفی بیسٹ جونیئر نے ایک مسجد سے اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ ’’جب اللہ ہدایت دیتا ہے تو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا، اور جسے وہ گمراہ کرے، اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔‘‘ بعد میں انہوں نے قبول اسلام کی خوشی میں پوسٹ کیا کہ ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہے، الحمدللہ۔‘‘ 
۲۲؍ مئی ۱۹۹۷ء کو ریڈبریج، لندن میں پیداہونے والی ایلفی جونیئر نے ’’مائی بگ فیٹ جپسی فارچیون‘‘ اور ’’رچ کڈز گو شاپنگ‘‘ جیسے رئیلٹی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے کم عمری ہی میں کاروبار میں دلچسپی لینی شروع کردی تھی۔ ۱۷؍ سال کی عمر میں وہ ایک نائٹ کلب کے مالک بن گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ’’موبائل ہوم پارک‘‘ خرید کر برطانیہ کے سب سے کم عمر موبائل ہوم پارک مالک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Alfie Best (@alfie_best)

ڈوج ووڈآل کے ساتھ ستمبر ۲۰۲۳ء کے ایک پوڈ کاسٹ میں ایلفی جونیئر نے تبدیلیٔ مذہب کے تجربات کے بارے میں بتایا کہ ’’میں نے جب پہلی مرتبہ قرآن مجید کا ایک نسخہ پڑھا، تو لگا کہ یہ کتاب مجھ سے باتیں کررہی ہے۔ قرآن مجید اخلاقی ضابطہ کا سبق دیتا ہے۔ یہ ہر شخص کیلئے ایک خوبصورت اخلاقی ضابطہ ہے۔‘‘ انہوں نے سائنسی بصیرت پر مشتمل قرآن مجید کی آیات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان میں وہ باتیں ہیں جو ہزاروں سال پہلے کہی گئی تھیں۔ سائنس نے حال ہی میں روزہ رکھنے کے صحت پر اثرات کوتسلیم کیا ہے۔ یہ ۱۴۰۰؍ سال پہلے قرآن مجید میں لکھ دیا گیا تھا۔ ‘‘
اس وقت ایلفی بیسٹ سینئر نے اپنے بیٹے کی تبدیلیٔ مذہب پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ایلفی کے کردار میں بہتری آئی ہے۔ ابتداء میں ایلفی جونیئر قبول اسلام کے متعلق بتانے میں گھبراہٹ کا شکار تھا مگر یہ ۱۰۰؍ فیصد درست ہے کہ یہ مذہب ایلفی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK