• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ : چوری کیخلاف کانفرنس میں برطانوی وزیر کا بیگ چوری!

Updated: September 14, 2024, 1:32 PM IST | Agency | London

وسطی لندن میں منعقدہ پروگرام میں پولیس کی موجودگی میں چور نے یہ واردات انجام دی جسے گرفتار کرلیا گیا۔

British Minister Diana Johnson in a program organized by the police. Photo: INN
برطانوی وزیر ڈیانا جانسن پولیس کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں۔ تصویر : آئی این این

چوری کے خلاف ہونے والی کانفرنس میں پولیس افسران کی موجودگی میں برطانوی خاتون وزیر کا پرس ہی چوری ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں  ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ وسطی لندن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش آیا ہے جہاں برطانیہ کی پولیس اور کرائم کی وزیر ڈیانا جانسن کا بیگ اس وقت چوری ہوگیا جب وہ ملک میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار خیال کر رہی تھیں اور اس موقع پر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ 
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ کانفرنس کے دوران ڈیانا جانسن کا بیگ چرایا گیا۔ تاہم چوری کے اس واقعے میں کسی سکیورٹی رسک کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے جب کہ برطانیہ کے ہوم آفس نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 
 دوسری جانب وارکشائر پولیس کا کہنا ہے اس واقعے کے سلسلے میں ایک۵۶؍ سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ 
 واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں برطانیہ میں چوری اور شاپ لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آفس آف نیشنل سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں احتتام پذیر ہونے والے سال کے دوران مجموعی جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی لیکن افراد سے بیگ اور موبائل فونز کی چوری کی وارداتوں میں ۴۰؍ فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK