• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقوام متحدہ: غزہ میں دس لاکھ لوگ صحت اور تحفظ کی عظیم تباہی کے دہانے پر

Updated: June 15, 2024, 9:16 PM IST | Hague

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل ا سکاؤ نے کہا کہ جنوبی غزہ میں ایک ’’عوامی صحت اور تحفظ کی تباہی‘‘ سامنے آ رہی ہے جبکہ عوام جنگ سے تھک چکے ہیں، امن اور اپنا کھویا ہوا وقار واپس چاہتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل ا سکاؤ نے کہا کہ جنوبی غزہ میں ایک "عوامی صحت اور تحفظ کی تباہی" سامنے آ رہی ہے جہاں ۱۰؍لاکھ بے گھر افراد "بربادی کی "تباہ کن" سطح پر پہنچ چکےہیں۔ غزہ میں دو روزہ دورہ کی تکمیل کے بعد رپورٹ کرتے ہوئےا سکاؤ نے کہا کہ’’ غزہ کے جنوب اور مرکز میں بڑھتی ہوئی جنگ کے درمیان، انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو درپیش مسائل ایسے کچھ نہیں ہیں جو میں نے کبھی نہیں دیکھے" ہیں، جس میں شہری آبادی کو تباہ کن نقصان پہنچا ہے۔‘‘

اسکاؤ نے ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا "جنوب سے لے کر پٹی کے شمالی سرے تک، لوگ صدمے کا شکار اور تھک چکے ہیں،لوگ جنگ بندی چاہتے ہیں، اور اپنا وقار واپس چاہتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK