جوہری تجربات کے خلاف ۲۹؍ اگست کو عالمی دن سے قبل اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پوری دنیا میں جوہری تجربات پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کردینے کا مشورہ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2024, 12:28 PM IST | Agency | New York
جوہری تجربات کے خلاف ۲۹؍ اگست کو عالمی دن سے قبل اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پوری دنیا میں جوہری تجربات پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کردینے کا مشورہ دیا ہے۔
جوہری تجربات کے خلاف ۲۹؍ اگست کو عالمی دن سے قبل اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پوری دنیا میں جوہری تجربات پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کردینے کا مشورہ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے کہا ہےکہ گزشتہ ۸؍دہائیوں میں دنیا بھر میں ۶۰؍ سے زیادہ مقامات پر۲۰۰۰؍ سے زیادہ جوہری تجربات کئے گئے ہیں، جس کے بعد وہ علاقے رہنے کے قابل نہیں رہ گئے۔
یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کے مقرر کردہ سفیروں کوواپس بلانا شروع کردیا
انہوں نے بتایا کہ وہاں رہنے والے افراد کو طویل عرصے تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ جو لوگ جوہری تجربات کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہ شاید بھول گئے ہیں کہ ماضی میں جوہری تجربات کے باعث انہیں کیا نقصانات اٹھانا پڑے تھے۔ غطریس نے کہا کہ جوہری تجربات مخالف بین الاقوامی دن (۲۹؍ اگست ) پر دنیا کو اس عمل کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے ایک آواز میں بولنا چاہیے۔ غطریس نے کہا کہ اس پر پابندی لگانے والا واحد اقدام جوہری تجربات پابندی معاہدہ ہے لیکن بدقسمتی سے یہ ابھی تک نافذ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوہری تجربات کے متاثرین اور مستقبل کی نسلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں تمام ممالک سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسے نافذ کرنے کی جانب قدم بڑھائیں۔