• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں تباہی کے دوران دنیا کی انسانیت کہاں کھو گئی ہے: اقوام متحدہ

Updated: August 31, 2024, 3:14 PM IST | Agency | Gaza

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کےذیلی ادارہ نے ایک بار پھر عالمی برادری کی غیرت کو للکارنے کی کوشش کی۔

The UN has been completely helpless over the ongoing massacre in Gaza. Photo: INN
غزہ میں مسلسل قتل عام پر اقوام متحدہ پوری طرح سے بے بس ثابت ہوا ہے۔ تصویر : آئی این این

غزہ میں  اسرائیلی حملوں کو ۱۱؍ ماہ مکمل ہونے کے قریب ہیں، ہلاکتوں کی تعداد ۴۰؍ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ پورا غزہ کھنڈر میں تبدیل ہوچکاہے مگر عالمی برادری اب تک اسرائیلی کو جنگ بند کرنے پر رضامند کرنے میں  کامیاب نہیں  ہوسکی۔ اس کے برخلاف امریکہ سمیت اس کے اتحادی ممالک اسے اسلحہ کی بلا روک سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جنگ کے دوران برتی گئی اسرائیلی جارحیت اور جبر کے ماحول میں اقوام متحدہ کے ادارے’’آفس فار کو آرڈنیشن فار ہومن افیئر‘‘ (اوچا)کی قائم مقام سربراہ نے ایک بار پھر انسانی حقوق اور انسانی اقدارکی دعویداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی `انسانیت` کہاں چلی گئی ہے۔ 
انہوں نےکہا کہ `غزہ کے حالات کے باوجود `ہماری بنیادی انسانیت کہاں چلی گئی ہے۔ `اوچا کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے چیلنج سے نپٹنے کیلئے سرگرم ہیں ۔ اس بارے میں مہذب دنیا جس میں آزادی، انسانی احترام، برابری، انسانی جان اور توقیر ایسے انسانی حقوق کا ڈھول بجایا جاتا ہے اس کے غزہ کے بارے میں `ریسپانس ` پر یہ پوچھنے پر مجبور ہوئی ہیں کہ’’ کہاں ہے وہ ` انسانیت ؟ جس کا شور مچایا جاتا ہے۔ ‘‘
 اقوام متحدہ کی اس اہم ادارے کی سربراہ نے کہا `کہ ’’ہم اس پوزیشن میں بھی نہیں ہیں کہ ۲۴؍ گھنٹوں سے زیادہ کا سوچ سکیں اور غزہ میں خوراک یا انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں منصوبہ بنا سکیں کیوں  کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ امداد کیسے پہنچے گی اور ہم اسے کس علاقے میں جنگ زدہ لوگوں تک پہنچا سکیں گے۔ ‘‘`جوائس مسویا نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کو بتایا غزہ کے شہری بھوکے ہیں، وہ پیاسے ہیں   مگر انہیں  پانی سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ غزہ کے بے گھر فلسطینی بیمار اور زخمی ہیں مگر ان کے لیے ادویات نہیں ہیں۔ اسپتال تباہ ہیں ۔ یہ بے گھر کئے جا چکے ہیں کہ ان کے گھر بمباری کے بعد ملبہ بن چکے ہیں۔ یہ اس سب سے کچھ زیادہ ہے جو کسی انسان پر بیت سکتی ہے۔ ان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ کے ہی ایک ادارے عالمی خوراک پروگرام نے غزہ میں اپنے ٹرک پر اسرائیلی فائرنگ کے بعد کام روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK