• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: بالٹیمور پل حادثہ کی ذمہ دار کمپنی ۱۰۰؍ ملین ڈالرکے ہرجانے پر رضامند

Updated: October 25, 2024, 10:10 PM IST | Washington

امریکہ کے بالٹیمور میں ایک جہاز کے پل سے ٹکراجانے سے جس میں چھ مزدور جاں بحق ہوگئے تھے، اس میں ہوئے نقصان کی تلافی کیلئے اس کی ذمہ دار کمپنی کے ساتھ محکمہ انصاف کے تصفیہ کی صورت میں ۱۰۰؍ ملین ڈالر ہرجانے کا معاہدہ ہو گیا ہے، اس میں پل کی تعمیر کیلئے میری لینڈ حکام کے اخراجات کا دعوی اور اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے متاثرین کے اہل خانہ کے دعوے شامل نہیں ہیں۔

Photo taken at the time of the Baltimore Bridge accident. Photo: INN
بالٹیمور پل کے حادثہ کے وقت لی گئی تصویر۔ تصویر: آئی این این

امریکی محکمہ انصاف نے جمعرات کو کہا کہ بالٹی مور پل کو تباہ کرنے والے کارگو جہاز کے سنگاپوری مالک اور آپریٹر کے ساتھ ۱۰۰؍ ملین ڈالر کے معاوضے کا سمجھوتہ ہوچکا ہے۔ ۱۰۰۰؍ فٹ لمبے ایم وی ڈالی مارچ کی علی الصبح فرانسس اسکاٹ کےپل سے ٹکرا گیا تھا ، جس سےپل پر کام کر رہے چھ کارکن ہلاک ہو گئے اور مصروف جہاز رانی کا راستہ بند ہو گیا تھا۔محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ گریس اوشین پرائیویٹ لمیٹڈ اور سینرجی میرین پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس حادثہ کیلئے ۱ء۱۰۱؍  ملین ڈالر کے ہرجانے پر اتفاق کر لیا ہے۔جس میں پل کے ٹنوں ملبے کو ہٹانے کے اخراجات شامل ہیں۔ 

محکمہ انصاف کے مطابق حالیہ تاریخ کے بد ترین جہاز حادثہ جس میں چھ کارکن جاں بحق ہوگئے تھے ۔یہ تصفیہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وفاقی حکومت کے ذریعے صاف صفائی کو انجام دینے کے اخراجات کمپنی برداشت کرے گی نہ کہ امریکی ٹیکس دہندگان ۔محکمہ نے یہ بھی کہا کہ اس پل کی دوبارہ تعمیر کے لئےمیری لینڈ کے ذریعے دعویٰ کئے گئے اخراجات اس میں شامل نہیں ہیں۔ جبکہ اس میں ہلاک ہونے والے چھ مزدوروں کے اہل خانہ علاحدہ مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بالٹی مور آٹو صنعت کیلئے ایک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔۱۰؍ جون کو کاروباری آمد ورفت کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK