امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ امریکہ نے ہندوستانی مسافروں کیلئے اضافی ۵ء۲؍ لاکھ ویزا دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi
امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ امریکہ نے ہندوستانی مسافروں کیلئے اضافی ۵ء۲؍ لاکھ ویزا دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ہندوستانی سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے ہندوستانی مسافروں کیلئے اضافی ۵ء۲؍ لاکھ ویزا اپائنمنٹس شروع کئے ہیں جن میں سیاح، کارکنان، اور ہندوستانی طلبہ شامل ہیں۔ ہندوستان میں ملک کے سفارتی مقاصد کے تحت مسلسل دوسرے سال۱۰؍ لاکھ سے زیادہ غیر تارکین وطن ویزا درخواستوں پر کارروائی کی ہے۔ انہوں نے۲۰۲۳ء میں ہندوستانیوں کی ریکارڈ ۱۴؍ لاکھ ویزا درخواستوں پر کارروائی کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: یوپی: لکھنو میں آئی فون کیلئے ڈیلیوری بوائے کا قتل کردیا گیا
خیال رہے کہ دہلی کے علاوہ چنئی، حیدرآباد اور ممبئی میں بھی امریکہ کے قونصل خانے ہیں۔نومبر ۲۰۲۲ء میں ہندوستانیوں کیلئے ویزا اپائمنٹس کیلئے انتظار کے وقت کو بڑھا کر ڈھائی سال کر دیا گیا تھا، خاص طور پر ان افراد کیلئے جنہوں نے بی ون (بزنس)اور بی ٹو (سیاحتی ویزا) حاصل کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی قوانین کے تحت متعدد افراد کو ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا جو کورونا کی وباء کے دوران ممکن نہیں تھا۔