ملزم گرفتار، ایک زخمی کوآئی سی یو میں منتقل کیاگیا، حملہ آور نے لوہے کی سلاخ سے عقیدتمندوں کو نشانہ بنایا۔
EPAPER
Updated: March 15, 2025, 11:17 AM IST | Agency | Amritsar
ملزم گرفتار، ایک زخمی کوآئی سی یو میں منتقل کیاگیا، حملہ آور نے لوہے کی سلاخ سے عقیدتمندوں کو نشانہ بنایا۔
سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میںجمعہ کو ایک نامعلوم نوجوان نے لوہے کی سلاح سے حملہ کرکے کم از کم ۵؍ عقیدت مندوں کو زخمی کردیا جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے اوراسے آئی سی میں منتقل کردیا گیا ہے۔ شدید زخمی شخص کا تعلق بٹھنڈہ سے بتایا گیا ہے۔ اسے امرتسر کے شری گرو رام داس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ میں رکھا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت ذولفان کے طور پر ہوئی ہے جسے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حملہ گولڈن ٹیمپل میں عقیدتمندوں کے قیام کیلئے بنائے گئے شری گرو رام داس سرائے میں ہوا ہے۔ حملے کےبعد گروارہ پربندھن کمیٹی کے رضاکروں نے حملہ آور پر قابو پانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں ایس پی جی سی کے کارکنوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔