• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولہاپور، ستارا، اور سانگلی میں بھی بے موسم برسات ، کسان فکر مند

Updated: November 16, 2024, 10:05 PM IST | Mumbai

فصلوں اور باغات کے تباہ ہونے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات نے مزید ایک دو دن بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا

Farmers may face problems due to unseasonal rains
بے موسم برسات کے سبب کسانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے مہاراشٹر کے مختلف علاقو ں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی شام سندھ درگ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی تھی جبکہ جب کہ جمعہ کی شام، سانگلی ، ستارا، اور کولہاپور میں بارش دیکھنے کو ملی۔ اس بے موسم برسات سے ربیع کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور فصلوںکی بوائی میں تاخیر ہو سکتی ہے اس کی وجہ سے کسانوں کی فکر بڑھ گئی ہے۔
  یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز  ہی پیش گوئی کی تھی کہ جمعرات اور جمعہ کو ریاست کے ۸؍ اضلاع جن میں سندھو درگ، رنتاگیری، عثمان آباد، کولہاپور، سانگلی، ستارا  پونے اور احمد نگر وغیرہ شامل ہیں بادلوں کی گڑگڑاہت اور بجلی کی چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات کی شام سب سے پہلے کوکن کے ضلع سندھو درگ میں بارش ہوئی اس کے بعد جمعہ کو کولہا پور سانگلی اور ستارا میں بھی زورداربارش ہونے لگی۔کولہا پور اور ستارا کے گھاٹ ( پہاڑی) علاقے میں بارش ہوئی جبکہ سانگلی کے تاس گائوں تعلقےمیں بارش ہوئی۔ ستارا کے وائی تعلقے میں رحمت پور علاقے میں پانی برسا۔ اس علاقے میں بارش کسانوں کیلئے رحمت بن کر آئی ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں فصلوں کی بوائی کی تھی جبکہ سانگلی کے ان حصوں میں جہاں باغات کا سلسلہ ہے وہاں بارش کے سبب نقصان ہو سکتا ہے یہاں کی ہوئی فصلیں برباد ہو سکتی ہے۔ 
 بارش کا سلسلہ ان اضلاع میںسنیچر کے روز بھی جاری رہا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہا بھی ایک دو دن اور مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمل ناڈو کے سمندر میں سائیکلون کی وجہ سے سرد ہوائیں اس طرح آ رہی ہیں۔ اس کا اثر آب و ہوا پر پڑ رہا ہے اور موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ 

sangli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK