• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو پی بی جے پی کی اندرونی کشمکش ختم کرنے کی کوشش، اعلیٰ قیادت سنجیدہ

Updated: July 25, 2024, 1:01 PM IST | New Delhi

۲۷؍ جولائی کو نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے بعد یوپی کے معاملے پر الگ سے میٹنگ ہو سکتی ہے، مودی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

Keshav Prasad Maurya is constantly meeting party leaders. Photo: INN.
کیشو پرساد موریہ پارٹی لیڈروں سے مسلسل ملاقاتیں کررہے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

بی جےپی کی اعلیٰ قیادت یوپی بی جے پی میں جاری اندرونی کشمکش کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ اس سلسلے میں چند روز میں اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق ۲۷؍ جولائی کو دہلی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے بعد یوپی کے معاملے پر الگ سے میٹنگ ہو سکتی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی لیڈر شریک ہوں گے۔ اس میٹنگ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی کے علاوہ دونوں نائب وزرائے اعلیٰ، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ریاستی جنرل سیکریٹری بھی موجود رہیں گے۔ 
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت یوپی کے تمام لیڈروں کے ساتھ بھی میٹنگ کرے گی۔ اس سے پہلے بی جے پی نے۲۶-۲۵؍ جولائی کو دہلی میں تمام ریاستوں کے تنظیمی وزراء کی میٹنگ بھی بلائی ہے۔ اس میٹنگ کے بعد یوپی بی جےپی میں تنظیمی سطح  پر بھی تبدیلیاں ممکن ہیں۔ 
بی جے پی کی اعلیٰ قیادت یوپی کے تمام لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں ریاست میں بی جے پی لیڈروں کی بیان بازی کی وجہ سے بگڑتے ماحول کے ساتھ ساتھ لوک سبھا انتخابات میں شکست کا بھی جائزہ لے گی۔ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ۱۰؍ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ 
پارٹی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بی جے پی نے ۲۶-۲۵؍ جولائی کو دہلی میں تمام ریاستوں کے تنظیمی انچارج کی میٹنگ بھی بلائی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوپی سے متعلق خصوصی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ کے بعد تنظیم میں تبدیلی ممکن ہے۔ اتر پردیش بی جے پی کی اندرونی کشمکش کے علاوہ وزیراعلیٰ یوگی کی یہ ملاقات یوگی اور ان کے نائب کیشو پرساد موریہ کے درمیان اختلاف کے پس منظر میں بھی ہو رہی ہے۔ یوگی کا دہلی دورہ اس لئے اہم ہے کہ یہ ۲۹؍جولائی سے شروع ہونے والے ریاستی مانسون اسمبلی اجلاس سے محض دو دن پہلے ہو رہا ہے۔ 
 پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی لیڈر، یوگی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں میں پائی جانے والی بے اطمینانی کو بھی دور کرنے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK