• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرادآباد: گائے کے ذبیحہ کے الزام میں ۴۲؍ سالہ شاہدین کا پیٹ پیٹ کر قتل

Updated: December 31, 2024, 3:43 PM IST | Meerut

۳۰؍ دسمبر کو میرٹھ، اترپردیش کے ایک اسپتال میں ۴۲؍ سالہ شاہدین کی موت ہوگئی۔ مرادآباد کے ماجھولا علاقے میں شاہدین کو گئورکشکوں نے بری طرح ماراپیٹا جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر ان کی موت ہوگئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۳۰؍ دسمبر کو میرٹھ،اترپردیش کے ایک اسپتال میں ۴۲؍ سالہ شاہدین کی ہجوم کے ذریعے جارحانہ طریقے سے مارنے پیٹنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ہجوم نے انہیں گائے کے ذبیحہ کے الزام میں مارا پیٹا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔ یہ واردات اترپردیش کے مرادآباد کے ماجھولا تھانے علاقے میں منڈی کمیٹی کے قریب ایک قصبے میں منڈی سمیتی کے اطراف میں پیش آئی تھی۔ 

شاہدین کے بھائی کے ذریعے داخل کی گئی شکایت کے مطابق پیر کو کچھ افراد نے ان کے بھائی پرحملہ کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید زخم آئے تھے۔ بعدازیں شاہدین زخموں کی تاب نہ لاسکے اور ان کی موت ہوگئی۔ یہ واردات اتوار کی رات اس وقت پیش آئی تھی جب ایک گروپ اندھیرے میں بیل کے جیسے نظرآنے والے جانور کی ذبیحہ کی تیاری کر رہے تھے۔ تبھی کچھ لوگ وہاں جمع ہوگئے اور انہوں نے ملزمین کو ڈرایا دھمکایا۔ ان میں سے تین ملزمین بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ شاہدین کو گروپ نے پکڑ لیا اور انہوں نے اسے گائے کے ذبیحہ کے الزام میں بری طرح مارا پیٹا۔ 

یہ بھی پڑھئے: گزشتہ اصلاحات کو آئندہ بجٹ میں بھی شامل کیا جائے

پولیس شاہدین کو ضلعی اسپتال لے گئی تھی جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر اس کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے شاہدین کے بھائیوں کی شکایت پر ملزمین کے خلاف غیر ارادی طور پر قتل کا کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے شاہدین اور اس کے ساتھیوں کے خلاف گائے کے ذبیحہ کے الزامات درج کئے ہیں۔ شہر کے ایس پی رن وجے سنگھ نے کیس کی تصدیق کی اور کہا کہ شاہدین کی موت کے بعد علاقےمیںتناؤ پھیل گیا ہے۔ پولیس نے شاہدین کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے جبکہ علاقے میں امن قائم رکھنے کیلئے بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔ حکام نے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK