بجرنگ دل لیڈر کی شکایت پر یوپی پولیس نے منگل کو مراد آباد میں ایک کیفے کے مالک کو مبینہ طور پربیف برگربیچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور کیفے بھی سیل کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2024, 7:40 PM IST | Lukhnow
بجرنگ دل لیڈر کی شکایت پر یوپی پولیس نے منگل کو مراد آباد میں ایک کیفے کے مالک کو مبینہ طور پربیف برگربیچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور کیفے بھی سیل کر دیا ہے۔
یوپی پولیس نے منگل کو مراد آباد میں ایک کیفے کے مالک کو مبینہ طور پربیف برگربیچنے کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے۔ مینو میں بیف برگرملنے پر پولیس نے جامع مسجد،پرنس روڈ پر واقع افغان کیفے کو بھی سیل کر دیا ہے، جسے ۳۲؍ سالہ نوید قریشی چلاتے ہیں۔یہ کارروائی بجرنگ دل لیڈر ابھینو بھٹناگر کی شکایت پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: اروند کیجریوال سی بی آئی کی حراست میں، سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی
شکایت کے بعد مغل پورہ اسٹیشن انچارج کلدیپ کمار نے منگل کو کیفے کا دورہ کیا اور مینو میں بیف برگر کا ذکر پایا۔ انہوں نے مینو ضبط کر لیا اور فوراً کیفے کو سیل کر دیا۔بھٹناگر، بجرنگ دل کا مرادآباد یونٹ کا کنوینر اور ہندوتوا تنظیم کے دیگر کارکنوں نے پیر کی شام مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں کیفے کے مالک کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھئےـ رائے پور ماب لنچنگ: پولیس نے مزید ۲؍ افراد کو گرفتار کیا
بھٹناگر نے کہا کہ ’’بیف برگر کی فروخت نے ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ اقلیتی برادری کے ایک رکن کی طرف سے ہمیں مشتعل کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔ ہم اس طرح کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے جس کا مقصد قصبے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مجروح کرنا ہے۔‘‘