• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوپی: مسلم ڈاکٹر کو مکان فروخت کرنے پر رہائشیوں نے احتجاج کیا

Updated: December 05, 2024, 8:48 PM IST | Lucknow

سوسائٹی کے چیئرمین امیت ورما بھی مظاہرین میں شامل تھے۔ رہائشیوں نے کالونی کے گیٹ پربینرز اُٹھا کر مظاہرہ کیا جن پر ’’ڈاکٹر اشوک بجاج اپنا مکان واپس لو‘‘ لکھا تھا۔ 

Photo: X
تصویر: ایکس

اترپردیش کے ضع مراد آباد میں واقع، ٹی ڈی آئی سٹی سوسائٹی میں ہندو برادری کے ممبران نے ایک رہائشی کی طرف سے ایک مسلمان ڈاکٹر کو مکان فروخت کئے جانے پر احتجاج کیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹی ممبران کو جب پتہ چلا کہ سوسائٹی کے ایک رہائشی  ڈاکٹر اشوک بجاج نے اپنا گھر ڈاکٹر اقراء چودھری کو بیچ دیا ہے، تو انہوں نے نعرے لگا کر احتجاج کیا۔ 
رہائشیوں نے کالونی کے گیٹ پربینرز اُٹھا کر مظاہرہ کیا جن پر ’’ڈاکٹر اشوک بجاج اپنا مکان واپس لو‘‘ لکھا تھا۔ ٹی ڈی آئی سٹی سوسائٹی کے چیئرمین امیت ورما بھی مظاہرین میں شامل تھے۔

https://twitter.com/HateDetectors/status/1864393422435426389

مظاہرین میں شامل ایک شخص نے کہا کہ یہ ایک ہندو معاشرہ ہے، یہاں۴۰۰؍  سے زائد ہندو خاندان رہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ دوسری برادریوں سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد  یہاں رہائش اختیار کرے۔ اس نے مزید بتایا کہ سوسائٹی ایک مندر کے قریب ہے۔ 
سوسائٹی کے ایک رہائشی  نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس گھر کی (مسلمان کو) فروخت سے کالونی کی نوعیت تبدیل ہو سکتی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اس طرح معاشرے کے آبادیاتی ڈھانچے میں بگاڑ پیدا ہوگا۔ اگر یہاں دوسری برادریوں کے افراد آباد ہونے لگے اور ہندو یہاں سے نکلنا شروع کردیں تو ناپسندیدہ تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔


مراد آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوج کمار سنگھ نے کہا کہ سوسائٹی کے ممبران نے گھر کی فروخت پر اعتراض کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور اس مسئلہ کو متفقہ طور پر اور پرامن طریقہ سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK