ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مین پوری کے گھرور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کو کانگریس کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 10, 2024, 1:38 PM IST | Lucknow
ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مین پوری کے گھرور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کو کانگریس کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مین پوری کے گھرور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کو کانگریس کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔اترپردیش کے ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ پر ہورہے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار انوجیش یادو کی حمایت میں انتخابی مہم میں آئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس نے ملائم سنگھ یادو کو ایمرجنسی کے دوران جیل بھیجا تھا۔ اکھلیش یادو ببوا سے ابھی بالغ نہیں ہوپائے ہیں۔ ایک ہی کنبے کے لوگوں کو جتانے سے کیا ترقی ہوگی۔ عوام کو یہ طے کرنا ہوگا کہ ترقی چاہئے تو انوجیش کو کثیر ووٹوں سے جتا دیں۔ عوام کے لوگ انوجیش کو فون کر ترقیاتی کام کیلئے کہیں گے تو حکومت انوجیش یادو کے فون پر ہی مین پوری ضلع کی ترقی کرائے گی۔ انوجیش کی جھولی ووٹوں سے بھر دیجئے، ترقی سے ہم آپ کی جھولی بھردیں گے۔
ایک طرف بی جے پی ہے نشاد پارٹی ہے سبھی کی حمایت انوجیش یادو کو حاصل ہے۔ گھرور کی عوامی ریلی میں لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ بی جےپی نے کہا تھا کہ رام للا ہم آئیں گے۔ مندر وہیں بنائیں گے۔ ایودھیا میں شاندار رام مندر بنا۔ بی جے پی نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ اب ہم کہتے ہیں کہ کرشن کنہیا ہم آئیں گے، آپ کا احترام کرائیں گے۔ اکھلیش یادو ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے ایک بار بھی ایودھیا میں بھگوان رام کے درشن کو نہیں گئے۔ لوگوں سے انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سے کہئے کہ اگر کنہیا کا احترام نہیں کرتے تو ہم بھی بائے بائے کرتے ہیں۔ متھرا کاشی اور ایودھیا جانے سے اکھلیش یادو ووٹ بینک کھسکتا ہے۔