Inquilab Logo Happiest Places to Work

’روپے‘ کریڈٹ کارڈ سے گوگل پے کے ذریعہ یوپی آئی ادائیگی ممکن

Updated: April 14, 2025, 11:24 AM IST | Agency | New Delhi

پہلے یہ سہولت صرف ڈیبٹ کارڈس تک محدود تھی لیکن اب کریڈٹ کارڈس کے ذریعے بھی آسان، تیز اور محفوظ لین دین ممکن ہے۔

Google Pay can now be used with Rupee credit cards. Photo: INN
روپے کریڈٹ کارڈسے اب گوگل پے استعمال کیا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

گوگل پے نے ہندوستان میں ڈجیٹل ادائیگیوں کا چہرہ بدلنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ’روپے‘ کریڈٹ کارڈ ہولڈرس بھی گوگل پے  کے ذریعے یو پی آئی  ادائیگی کر سکتے ہیں۔ پہلے یہ سہولت صرف ڈیبٹ کارڈس تک محدود تھی لیکن اب کریڈٹ کارڈس کے ذریعے بھی آسان، تیز اور محفوظ لین دین ممکن ہے۔ انہوں نے چھوٹی دکانوں سے لے کر آن لائن خریداری تک ہر جگہ ادائیگی کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کے رہنمایانہ خطوط کے تحت شروع کی گئی، اس سہولت سے ڈجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کی امید ہے۔
 ’روپے‘ کریڈٹ کارڈ ملک کے بڑے بینکوں جیسے اسٹیٹ بینک آف انڈیا،ایچ ڈی ایف سی  بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، پنجاب نیشنل بینک  اور  ایکسس بینک کے ساتھ ساتھ کئی علاقائی اور کوآپریٹیو بینکوں کے ذریعے جاری کئے جا رہے ہیں۔ یہ سہولت نہ صرف صارفین کو آسانی سے ادائیگی کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے بلکہ انہیں بینکوں کی طرف سے پیش کردہ رعایت، کیش بیک اور انعامات سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی فراہم کر رہی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ مارچ۲۰۲۵ء میں یو پی آئی  لین دین کا اعداد و شمار۲۴ء۷۷؍  لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیاجو کہ گزشتہ فروری سے۱۲ء۷؍ فیصد زیادہ ہے۔ اگر پچھلے سال کی اسی مدت سے موازنہ کیا جائے تو یہ۲۵؍ فیصد کا اضافہ ہے، جو ہندوستان میں ڈجیٹل ادائیگیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
 گوگل پے پر کارڈ شامل کرنے کا آسان طریقہ
  ’روپے ‘کریڈٹ کارڈ کوگوگل پے سے لنک کرنا بہت آسان ہے۔ اس کیلئے  پہلے اپنے موبائل فون پر گوگل پے ایپ کھولیں۔ پھر اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں اور ’ادائیگی کے طریقے‘ پر جائیں۔ یہاں `روپے کریڈٹ کارڈ شامل کریں  کا اختیار منتخب کریں۔ اس کے بعد  اپنے بینک کا نام منتخب کریں اور کارڈ کی تفصیلات جیسے کارڈ نمبر، سی وی وی  اور ایکسپائری ڈیٹ درج کریں۔ آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی بھیجا جائے گا، جسے آپ کو کارڈ کی تصدیق کیلئے  داخل کرنا ہوگا۔ آخر میں، ہر لین دین کو محفوظ بنانے کیلئے  ایک یو پی آئی  پن سیٹ کریں۔  اس عمل کے بعد آپ کا کارڈ گوگل پے سے لنک ہو جائے گا۔ اب آپ کیو آر  کوڈ اسکین کرکے، یو پی آئی آئی ڈی  درج کرکے یا مرچنٹ ہینڈل کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK