مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ سے تعلق رکھنے والی فرخندہ قریشی نے سول سروسیز امتحان ۲۰۲۴ء میں متاثر کن آل انڈیا ۶۷؍ واں رینک حاصل کرکے آئی اے ایس افسر بننے کا اپنا خواب پورا کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 27, 2025, 3:25 PM IST | Sheikh Akhlaq Ahmed | Bhopal
مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ سے تعلق رکھنے والی فرخندہ قریشی نے سول سروسیز امتحان ۲۰۲۴ء میں متاثر کن آل انڈیا ۶۷؍ واں رینک حاصل کرکے آئی اے ایس افسر بننے کا اپنا خواب پورا کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ سے تعلق رکھنے والی فرخندہ قریشی نے سول سروسیز امتحان ۲۰۲۴ء میں متاثر کن آل انڈیا ۶۷؍ واں رینک حاصل کرکے آئی اے ایس افسر بننے کا اپنا خواب پورا کیا ہے۔ یہ ان کی چوتھی کوشش تھی۔ انقلاب سے گفتگو کے دوران فرخندہ نے کہا ’’ میں نے یو پی ایس سی کرنے کا تہیہ آتھویں جماعت میں اس وقت کیا تھا جب ہمارے علاقہ کے کلکٹر بی چندر شیکھر کو ٹی وی چینلز پر دیکھا تھا۔ میں ان کے کام کرنے کے انداز اور یونیفارم کے رتبہ سے بہت متاثر ہوئی تھی وہیں سے میں نے آئی اے ایس بننے کی ٹھان لی تھی۔ فرخندہ نے سینٹ میری اسکول سے۱۰؍و یں سی بی ایس ای بورڈ امتحان ۲۰۱۴ء میں سی جی پی اے ۱۰؍ گریڈ حاصل کیا تھا اور۱۲؍ ویں سائنس میں ۹۲؍ فیصد نمبر حاصل کر ٹاپ ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ چونکہ مجھے یو پی ایس سی کرنی تھی اسلئے اتنے اچھے مارکس کے باوجود میڈیکل اور انجینئرنگ کی بجائے جیولوجی میں بی ایس سی کرنے کا فیصلہ کیا اور۲۰۱۹ء ۷۲؍ فیصد کے ساتھ سے گریجویشن مکمل کیا۔ گریجویشن کے بعد میں نے۲۰۱۹ء سےیو پی ایس سی کی تیاری شروع کی اور اسی خواب کو پورا کرنے کیلئے دہلی کے سفر پر روانہ ہوئی جہاں میں نے اولڈ راجندر نگر میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ‘‘ انہوں نے مزید بتایا ’’ میں نے ڈاکٹر خان کا اسٹڈی گروپ جوائن کیا مگر کووڈ کے دوران لاک ڈاؤن کی صورت حال میں صرف۶؍ ماہ کی تیاری کےبعد میں گھر واپس چلی آئی اور آن لائن پڑھائی کا آغاز کیا۔ میں نے اخبارات، آن لائن مطالعاتی مواد، ٹیسٹ سیریز اور ذاتی نوٹس سے تیاری جاری رکھی۔ میں روزانہ ۸؍ سے ۱۰؍گھنٹے مطالعہ کرتی تھی۔ ۲۰۲۳ء کی تیسری کوشش میں انٹرویو تک پہنچی لیکن صرف چند مارکس کی وجہ سے فائنل لسٹ میں جگہ بنا نہ سکی۔ جس کی وجہ سے میں بہت افسردہ ہوگئی تھی۔ گھر والوں نے ہمت بندھائی۔ ۲۰۲۴ء کا امتحان آیا میں نے ناکامی کی وجوہات کو تلاش کر اس پر بہت محنت کی اور پھر یوں میں نے الحمدللہ پری مینس اور انٹرویو چوتھی کوشش میں ۶۷؍ ویں رینک سے عبور کیا۔ میں مسلم ٹاپرس میں سیکنڈ پوزیشن پر ہوں۔ ان شاءاللہ مجھے آئی اے ایس کیڈر مل جائے گا۔ انہوں نے یوپی ایس سی کی تیاری کرنے والے طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پریلیم اور مینس کے جوابات کے ساتھ ٹاپرز کے اسٹڈی مٹیریل کو بھی دیکھتے رہیں۔ فرخندہ کے والد عبدالمالک قریشی وکیل ہیں اوروالدہ نکہت انجم خاتون خانہ ہیں۔