• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اُرن قتل معاملہ: مہلوک لڑکی کے اہل خانہ سےاپوزیشن لیڈر کی ملاقات،

Updated: July 30, 2024, 10:55 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

نوی ممبئی پولیس کمشنریٹ کی حدود میں واقع اُرن علاقے میں یش شری شندے(۲۲) کا بہیمانہ قتل کر دیا گیاتھا اس کی لاش ۲۷؍ جولائی کو ملی تھی۔

Ambadas Danve (second from right) talking to Yash Shrishinde`s family. Photo: INN
امباداس دانوے(دائیں سے دوسرے)یش شری شندے کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

نوی ممبئی پولیس کمشنریٹ کی حدود میں واقع اُرن علاقے میں یش شری شندے(۲۲) کا بہیمانہ قتل کر دیا گیاتھا اس کی لاش ۲۷؍ جولائی کو ملی تھی۔ اس معاملے میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر امباداس دانوےکی قیادت میں ایک وفد نے پیر کو کوپر کھیرانے میں مہلوک لڑکی کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایاکہ شیو سینا (ادھو)  پارٹی ان کے ساتھ ہے اور ملزم داؤد شیخ کو سخت سزا دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرےگی۔ وفد نے نوی ممبئی پولیس کمشنر ملند بھارمبےسے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ نوی ممبئی کے کوپر کھیرانے، نیرول اور ارن علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں پر دل دہلا دینے والے واقعات سے عوام میں خوف اور عدم تحفظ پایا جا رہا ہے۔ امباداس دانوے نے  میمورنڈم دے کر کمشنر سے مطالبہ کیاکہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے تاکہ متاثرہ کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے ۔
امباداس دانوے نے کہاکہ ’’ایک جانب  لاڈلی بہن اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا جارہا ہے اور دوسری جانب ہماری بہن یہاں محفوظ نہیں ہے اور ان کا اس طرح بہیمانہ قتل کیا جارہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے اور امید ہے کہ ۴۸؍ گھنٹوں میں اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واردات سے شہریوں میں ناراضگی پائی جارہی  ہے لیکن ہمیں قانون کے مطابق ہی چلنا پڑے گا۔‘‘
اس وفد میں شیوسینا(ادھو)کے نوی ممبئی ضلع کے صدر وٹھل مورے، ڈپٹی لیڈر اور سابق میئر کشورپیڈنیکر، جیوتی ٹھاکرے، ڈپٹی لیڈر راجل پٹیل، ڈپٹی لیڈر سنجنا گھاڈی، ریکھا ٹھاکرے، این سی پی (شرد پوار) کی خواتین سیل کی جنرل سیکریٹری ریکھا ٹھاکرے بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK