• Sun, 12 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اربن موبلٹی: شہروں میں آسان ٹرانسپورٹ سسٹم پر ۹؍نومبر کو خصوصی کانفرنس

Updated: November 04, 2020, 11:38 AM IST | Agency | New Delhi

اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ۱۳۰۰؍ مندوبین شرکت کریں گے، مرکزی وزیر برائے ہائوسنگ ہردیپ سنگھ پوری اس کا افتتاح کریں گے

Urban Mobility
اربن موبلٹی

ہاؤسنگ اورشہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری ۹؍نومبر کو۱۳؍ ویں اربن موبلٹی انڈیا کانفرنس ۲۰۲۰ءکا افتتاح کریں گے جس میں دنیا بھر کے ۱۳۰۰؍  سے زیادہ مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ رہائش اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ کانفرنس میں  ڈنمارک کے مشہور آرکیٹیکٹ  ، شہری منصوبہ ساز، جدید شہری منصوبہ بندی کے بانی پروفیسر ژان  گیل کلیدی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’شہری نقل و حرکت کے ابھرتے ہوئے رجحانات‘ ہے اور اس میں عوام کو قابل رسائی اور آسان ٹرانسپورٹ  کی فراہمی میں کووڈکے چیلنجوں پر بات چیت  کی جائے گی۔
دن بھر کی یہ کانفرنس ویڈیو  کانفرنس  اور ویب نارس کے ذریعے  آن لائن منعقد کی جائے گی۔اس کا مرکزی نکتہ عوام کو ان کی رسائی کے اندراورآسان ٹرانسپورٹ سہولیات مہیا کرانے میں کورونا  کے چیلنجز اور اس سے نمٹنے کیلئے اس   پرتوجہ مرکوز کرنا ہے۔ ساتھ ہی عوام کو اپنی رسائی کی سہولیات کی فراہمی میں اس سے نمٹنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر جدید اقدامات کرنے پر توجہ مرکوز کرنا  ہے۔جرمنی کی اقتصادی تعاون او ڈیولپمنٹ وزارت میں ایشیا،جنوب مشرقی علاقہ اور مشرقی یوروپ، وسطی ایشا، لاطینی امریکہ،سول سوسائٹیز ، چرچیز کی ڈائرکٹر ڈاکٹر کلاڈیا وارننگ بھی افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گی۔ 
 وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئر کے سیکریٹری درگا شنکر مشرا ’امرجنگ ٹرینڈز ان اربن موبلٹی ‘ کے موضوع پر مکمل اجلاس کی صدارت کریں گے۔  یاد رہے کہ اب تک اس طرح کی ۱۲؍ کانفرنسیں ہوچکی ہیں۔  دعویٰ ہے کہ ان کانفرنسوں  میں شراکت  کے ذریعہ ریاستی حکومتوں، شہری انتظامیہ اور دیگر شراکت داروں کوبہت فائدہ  ہوا ہے۔ اسی لئے اسے موجودہ حالات میں بھی منعقد کیا جارہا ہے ۔
 واضح رہے کہ اربن  موبلٹی  جدید زمانے کا ٹرانسپورٹ نظام قرار دیا جاتا ہے جس میں شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔ ہر چند کہ یہ پہلے سے موجود سہولتوں کو نئی شکل میں پیش کرنے کا نام بھی ہے لیکن اس میں کچھ بہتری لائی جاتی ہے۔مثال کے طور پر میٹرو ریلوے سسٹم میں مزید بہتری ، مسافروں کی سہولت ، ٹکٹوں کے دام اور ایسی ہی دیگر سہولتوں کے ذریعے مسافروں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے ۔ان سہولتوں کو بہم پہنچانے میں جو پریشانیاں بڑے پیمانے پر آتی ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ہی اس طرح کی کانفرنسیں منعقد کی جاتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK