• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اردو اکادمی دہلی ’’ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان و ادب: عصری تناظر اور امکانات‘‘ پر قومی سمینار

Updated: February 27, 2025, 2:35 PM IST | Agency | New Delhi

اس موضوع کے تحت مختلف اجلاس میں اہم مقالات پیش کئے گئے، پروفیسر خالد اشرف کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا آج کے انسان کی ناگزیر ضرورت ہے۔

Journalists and intellectuals participating in the three-day national seminar. Photo: INN
سہ روزہ قومی سمینار میں شریک صحافی اور دانشور ۔ تصویر: آئی این این

’’ ڈیجیٹل میڈیا آج کے انسان کی ناگزیر ضرورت ہے،اس کے بغیر نہ ہم اپنے ارد گرد سے باخبر رہ سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا جہان کی ہمیں کوئی خبر ہوسکتی ہے۔بعض حالات میں تو سوشل میڈیا انسان کی ایسی ضرورت بن گیا ہے کہ اس کے استعمال کئے بغیر انسان مکمل بے بس اور بے آسرا ہوجاتاہے،لہٰذا وقت کی ضرورت کے مطابق ہمیں اس سے آگاہ ہونا اور اس کے ٹولس سیکھنانہایت لازمی ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام ’’ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان و ادب: عصری تناظر اور امکانات‘‘ کے عنوان سے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر خالد اشرف نے کیا۔
 انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا آج کے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مگر اسے اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔ 
 اجلاس کے دوسرے صدر معروف صحافی معصوم مرادآبادی نے تحریری صدارتی خطبہ پیش کیا۔  انہوںنے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور جدید ٹکنالوجی کو ہیجانی میڈیا کہنا درست نہیں ہے۔
 اس اجلاس میں کل ۷؍ مقالے پڑھے گئے جن میںڈاکٹر محمدرکن الدین(اردو کے آن لائن رسالے)،ڈاکٹرامتیاز رومی(یورپ میں اردو پورٹلس مواقع و امکانات)،ڈاکٹر رضی شہاب (صحافت  میں مصنوعی ذہانت :مواقع اور چیلنجز اور امکانات) ، مدیر انقلاب شاہد لطیف (آن لائن ادبی تبصرے : نوعیت و افادیت ) ،معروف صحافی سہیل انجم (زبانوں کی بقا اور ڈیجیٹل میڈیا)، ڈاکٹر شکیل اختر(ڈیجیٹل میڈیا :ریڈیو اور بچوں کاپروگرام) اورڈاکٹر عبد الحئی (ڈیجیٹل میڈیاپر ادب و تنقید کا معیار اور رجحانات)  کے اسمائے گرامی شامل ہیں جبکہ اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر امیر حمزہ نے انجام دیئے۔
 سمینار کا دوسرا اجلاس  مدیر انقلاب شاہد لطیف اور ایڈوکیٹ ناصر عزیزکی صدارت میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہواجس کی نظامت کے فرائض نوید رضا نے انجام دیئے۔اس اجلاس میں کل ۷؍ مقالے پڑھے گئے جن میںپروفیسر دانش اقبال (ڈیجیٹل ایجوکیشنل پورٹل)،ڈاکٹر رضوان الحق (اردو میں ای کنٹینٹ )،ڈاکٹر محمد قاسم انصاری(اردو صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا)،ڈاکٹر لیاقت علی(اردو تعلیم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار) ،ڈاکٹر مظہر حسنین(اردو اور سوشل میڈیا) ، ڈاکٹر تالیف حیدر(ڈیجیٹل میڈیا او ر اردو زبان) اور ڈاکٹر سفینہ بیگم(اردو میں ای لرننگ کے پلیٹ فارمس)شامل ہیں۔
 اجلاس کے صدارتی خطبے میں ناصر عزیز نے کہا کہ گزشتہ ۱۵-۱۰؍ برس میں ڈیجیٹل میڈیا نے ہماری ادبی اور سماجی زندگی کو متاثر کیاہے ۔ اجلاس کے دوسرے صدر شاہد لطیف نے فرداً فرداًتمام مقالوں پر اظہار خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK