Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے بنگلہ دیش کا سفری انتباہ جاری کیا

Updated: April 20, 2025, 8:03 PM IST | Washington

امریکہ نے بنگلہ دیش کے لیے سفری انتباہ جاری کیا، شہریوں کو سلامتی کے خطرات کی وجہ سے سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی۔ چٹاگانگ ہل ٹریکٹس کیلئےسفر نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا۔ مشورے میں دہشت گردی، جرائم، اور ہنگامی مدد کی محدود دستیابی کو اہم خدشات کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ریاستہائے متحدہ امریکہ نے بنگلہ دیش کیلئے ایک سفری انتباہ جاری کیا ہے، جس میں اپنے شہریوں کو ملک کے کچھ حصوں میں جانے کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ وہاں سلامتی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔۱۸؍ اپریل کو جاری کردہ تازہ ترین انتباہ میں بنگلہ دیش کے کچھ علاقوں کیلئے’’سوم درجہ : سفر پر نظرثانی کریں‘‘اور ’’چہارم درجہ :سفر نہ کریں‘‘کے انتباہات شامل تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے خاص طور پر چٹاگانگ ہل ٹریکٹس کے علاقے میں جانے سے منع کیا ہے، جس میں کھگراچاری، رنگامتی، اور بندربان اضلاع شامل ہیں۔ اس خطے میں سلامتی کے خطرات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے امریکی حکومت نے شہریوں کو واضح طور پر سفر نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ 
بنگلہ دیش کا سفر کرنے والے شہریوں کیلئے، امریکی حکومت نے کئی احتیاطی تدابیر تجویز کی ہیں,ساتھ ہی شہریوں کومعلومات سے باخبر رہنے اور چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جس میں بنگلہ دیش میں ہورہے کسی بھی مظاہرے میں حصہ نہ لینے، مقامی خبروں سے باخبر رہنے،چوری، ڈاکہ، جیب کترےجیسے جرائم سے چوکنا رہنے،کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام( اسٹیپ) میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ وہ اہم انتباہات اور اپ ڈیٹس حاصل کرسکیں، جن میں قونصلر خدمات اور ہنگامی امداد شامل ہیں۔ساتھ ہی  سفری انشورنس خریدنے کی زوردار تجویز دی گئی ہے جو طبی انخلا، سفر کی منسوخی، اور دیگر ہنگامی حالات کا احاطہ کرے۔
واضح رہے کہ انتباہ میں فرقہ وارانہ تشدد، دہشت گردی، اغوا، اور دیگر سلامتی کے خدشات کو انتباہ کی بڑی وجوہات کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس میں چٹاگانگ ہل ٹریکٹس کو انتہائی تشویشناک علاقوں کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے، جہاں دہشت گردی کے تشدد کا خطرہ برقرار ہے۔انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بڑے شہروں میں ڈکیتیوں، چوریوں، حملوں، اور غیرقانونی منشیات کی فروش کے واقعات عام ہیں، اگرچہ یہ بات یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ غیر ملکیوں کو قومیت کی بنیاد پر خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔امریکی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ ہنگامی حالات میں شہریوں کی مدد کرنے میں اس کے کردار کی تاثیر، خاص طور پر ڈھاکہ سے باہر، سلامتی کے مسائل، انفراسٹرکچر کی کمی، اور میزبان حکومت کی جانب سے ہنگامی ردعمل کی سہولیات کی محدود دستیابی کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔ اس نے امریکی سرکاری ملازمین کو سفارتی خطہ سے باہر ڈھاکہ میں غیر ضروری سفر سے بھی منع کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK