Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکہ: وہائٹ ہاؤس کی قریبی سڑک سے ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ میورل نکال دیا گیا

Updated: March 11, 2025, 3:56 PM IST | Washington

ٹرمپ انتظامیہ کے حکم کے بعد وہائٹ ہاؤس کی قریبی سڑک سے ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ میورل نکال دیا گیا ہے جو جون ۲۰۲۰ء میں سیاہ فام زندگیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

تعمیراتی عملے نے پیر کو وہائٹ ہاؤس کے ایک بلاک پر ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ (سیاہ فام زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں) کے الفاظ کی بڑا میورل ہٹانا شروع کیا، جو اَ ب تک مکمل طور پر نکل چکا ہے۔ تاہم، اس دوران واشنگٹن کے میئر موریل باؤزر نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔ باؤزر نے گزشتہ ہفتے ایکس پرلکھا کہ ’’اس میورل نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور ایک تکلیف دہ دور میں ہمارے شہر کی مدد کی، لیکن اب ہم کانگریس کی بے معنی مداخلت سے پریشان ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ وفاقی ملازمتوں میں کٹوتیوں کے تباہ کن اثرات ہماری اولین تشویش ہونی چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکہ:غزہ جنگ کے بعد مسلمان اور عرب مخالف واقعات میں اضافہ

یاد رہے کہ باؤزر، ایک ڈیموکریٹ، نے میورل بنانے کا حکم جون ۲۰۲۰ء میں دیا تھا۔ اس چوراہے کا نام بلیک لائیوز میٹر پلازہ تھا جو عوامی مخالفت کا نشان تھا۔ اس وقت ٹرمپ نے باؤزر پر اپنے شہر کا کنٹرول کھونے کا الزام لگایا تھا اور میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کو سنبھالنے کیلئے اپنے اختیارات کو استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 
ٹرمپ نے حال ہی میں ملک کے دارالحکومت کے وفاقی ’’ٹیک اوور‘‘ کی خواہش کا اظہار کیا، جس میں واشنگٹن کو جرائم، گریفٹی اور بے گھر کیمپوں سے پاک کرنا ہے۔ باؤزر نے ان اطلاعات پر تبصرہ سے انکار کر دیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس واشنگٹن کو نشانہ بنانے کیلئے ایک ایگزیکٹو آرڈر تیار کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK