• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لاس اینجلس، امریکہ: بس اغوا، ایک شخص ہلاک، پولیس ڈرائیور اور مسافروں کو بچانے میں کامیاب

Updated: September 25, 2024, 7:37 PM IST | Washington

لاس اینجلس، امریکہ میں اغوا کاروں نے ایک بس کو اغوا کر لیا تھا۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے اور ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ لاس اینجلس کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ڈونالڈ گراہم نے بتایا ہے کہ ’’پولیس کو بس میں ایک شخص زخمی حالت میں ملا تھا۔ اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر اس کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے بس کو روک لیا ہے اور ڈرائیور اور مسافروں کو بچانے میں کامیاب رہی ہے۔‘‘

Photo taken from CCTV. Photo: X

لاس اینجلس ، امریکہ میں ایک بس کا اغوا کیا گی اہے۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔ اس ضمن میں لاس اینجلس کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ڈونالڈ گراہم نے بتایا ہے کہ ’’پولیس کو بس میں ایک شخص زخمی حالت میں ملا تھا۔اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر اس کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے بس کو روک لیا ہے اور ڈرائیور اور مسافروں کو بچانے میں کامیاب رہی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔‘‘ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں ۴؍ افراد سوار تھے جن میں ۲؍ مسافر، بس کا ڈرائیور اور مشکوک شخص شامل ہیں۔ 

امسال مارچ میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں مسلح افراد نے لاس اینجلس میں ایک بس کا اغوا کیا تھا اور بعد میں گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ بعد ازیں اغوا کی گئی بس متعدد گاڑیوں اور ایک ہوٹل سے ٹکرائی تھی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK