• Sat, 01 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فوجی ہیلی کاپٹر اور طیارہ کی فضا میں ٹکر کے بعد امریکہ کے شہری ہوا بازی کا شعبہ تنقیدوں کی زد پر

Updated: February 01, 2025, 10:38 AM IST | Agency | Washington

ہیلی کاپٹر اور طیارہ میں موجود تمام ۶۷؍ افراد ہلاک، دریائے پوٹومک میں مہلوکین کی تلاش، ۴۰؍ لاشیں نکالی گئیں۔

Rescue workers search for the dead in the Potomac River near Washington. Photo: INN
واشنگٹن کے قریب پوٹومک دریا میں بچاؤ کارکن مہلوکین کو تلاش کررہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

امریکہ میں  فوجی ہیلی کاپٹر  اور  مسافر بردار طیارہ کی فضا میں ہونےوالی ٹکر میں  تمام  ۶۷؍ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔  اس کے ساتھ ہی ڈونالڈ ٹرمپ نے حادثہ کیلئے فوجی ہیلی کاپٹر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جمعہ کی صبح بتایا کہ ہیلی کاپٹرمقررہ حد سے زیادہ بلندی پر پرواز کررہا تھا۔   بہرحال حادثہ کی وجہ سے امریکہ کاشہری ہوابازی محکمہ  بھی سوالات کی زد پر آگیاہے۔ 
  حادثے کا شکار ہونےوالے فوجی ہیلی کاپٹر  میں   ۳؍ جوان  اور مسافر بردار طیارہ میں  ۶۴؍ افراد  سوار تھے۔  مہلوکین میں ایک  ہندوستانی  نژاد  دوشیزہ  بھی  شامل ہے۔ امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی)  نے اس کی جانچ شروع کردی ہے ۔اس کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔
  اس بیچ واشنگٹن ڈی سی کے قریب  پیش آنے والے اس حادثے کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریائے پوٹومک  میں حادثہ کے بعد  طیاروں کا ملبہ گرا ہے، سے  اس خبر کے لکھے جانے تک ۴۰؍ لاشیں  نکالی جا چکی ہیں۔امریکن ایئرلائنز کے مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان  فضا میں تصادم کی تحقیقات کئی امریکی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر   ٹرمپ نےکہا ہے کہ ’’ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بہت زیادہ اونچی پرواز کر رہا تھا۔ یہ۲۰۰؍ فٹ کی حد سے بہت اوپر تھا۔ ‘‘امریکی فوجی ہیلی کاپٹر رونالڈ ریگن ایئر پورٹ کے قریب پوٹومک دریا کے اُوپر سے ایک مخصوص روٹ پر باقاعدگی سے پرواز کرتے ہیں جسے `روٹ۴؍ کہا جاتا ہے۔ کمرشل پروازوں کی آمدورفت اور حفاظت کے پیشِ نظر اِن ہیلی کاپٹرز کو ایئرپورٹ کی حدود میں۲۰۰؍ فٹ سے اُوپر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK