امریکہ میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے، اپنے اقتدار کے اولین ۳؍ دنوں میںہی ۵۳۸؍ غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے، اور سیکڑوں کو ملک بدر کیا۔
EPAPER
Updated: January 24, 2025, 9:58 PM IST | Inquilab News Network | Washington
امریکہ میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے، اپنے اقتدار کے اولین ۳؍ دنوں میںہی ۵۳۸؍ غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے، اور سیکڑوں کو ملک بدر کیا۔
وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی حکام نے ۵۳۸؍ غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا، اور سیکڑوں کو ملک بدر کر دیا۔ایک بڑی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کے حلف اٹھانے کے تین دنوں میں ہی یہ کارروائی کی۔ایک آن لائن پوسٹ میں کیرولین نے کہا کہ ان میں ایک مشتبہ دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے چار ارکان، اور کئی غیر قانونی افراد کے علاوہ نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب مجرم شامل ہیں۔فوجی طیاروں کے ذریعے سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا سب سے بڑی مہم جاری ہے۔اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس نے امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ کے ذریعے گرفتار کیے گئے کچھ لوگوں کے نام اور ان کے ذریعے کئے گئے جرائم بھی درج کئے، جن میں عصمت دری، نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی شامل ہے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی ٹرمپ کے ذریعے امریکی عوام کے تحفظ کے ایک ایگزیکٹیو حکم نامے پر دستخط کرنے کے بعد شروع کی گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ’’ گزشتہ چار سالوں میں غیر قانونی تارکین وطن کا ایک سیلاب امڈ آیا ہے۔انہیں تجارتی پروازوں پر براہ راست امریکہ جانے کی اجازت دی گئی اور دیرینہ وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکیمعاشرے میں آباد ہونے کی اجازت دی گئی۔ان میں سے بہت سے غیر قانونی غیر ملکی قومی سلامتی، اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ ہیں، جو امریکی عوام کے خلاف گھناؤنی حرکات کا ارتکاب کرتے ہیں۔