• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلن: چھ ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد۲۲۳؍، سیکڑوں لاپتہ

Updated: October 06, 2024, 7:27 PM IST | Washington

امریکہ کی ۶؍ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن سے مرنے والوں کی تعداد ۲۲۳؍ ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ۷؍لاکھ افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی۔

A man looks at the storm damage. Photo: INN.
ایک شخص طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں کو دیکھ رہا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

امریکہ کی ۶؍ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے مہلوکین کی تعداد۲۲۳؍ تک جا پہنچی، سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے۔ سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی آئی، صرف اسی ریاست میں اموات کی تعداد۱۰۶؍ ہوچکی ہے، بنکوم میں ۷۲؍ اموات جبکہ فلوریڈا میں بھی درجنوں شہری موت کا شکار ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ۷؍لاکھ افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان سے متاثرہ جنوبی کیرولائنا میں ڈھائی لاکھ، شمالی کیرولائنا میں سوادو لاکھ، جارجیا میں دو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ سیلاب کا شکار ریاستوں میں لوگ صاف پانی سمیت بنیادی اشیا سے محروم ہیں ۔ جوسیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں ان میں شمالی کیرولائنا کے علاقے ایشول سے تعلق رکھنے والے عمر خان بھی شامل ہیں جو سیلاب کے سبب گھر کی بالکونی پر پناہ لئے ہوئے تھے مگر ریلہ ان کا گھر بہا لے گیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس تباہی میں ۱۰۰؍ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK