• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان کی اجیت ڈوول سے ملاقات

Updated: June 17, 2024, 6:01 PM IST | New Delhi

یہ ملاقات اجیت ڈوول، ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی دعوت پر ہوا ہے۔ ان کے ساتھ امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور صنعت کاروں کا ایک وفد بھی ہے۔

Ajit Doval and Jake Sullivan . Photo: PTI.
اجیت ڈوول اور جیک سیلون۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان ۱۷؍، ۱۸؍جون۲۰۲۴ء تک نئی دہلی کے سرکاری دورے پر ہیں، جو اجیت ڈوول، ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی دعوت پر ہوا ہے۔ ان کے ساتھ امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور صنعت کاروں کا ایک وفد بھی ہے۔ دونوں   نےاین ایس اے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر باقاعدہ مشاورت کی۔ 
موجودہ دورہ ہندوستان-امریکہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے مضبوط اور کثیر جہتی ایجنڈے پر ان کی اعلیٰ سطحی مصروفیات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ دن کے دوران، این ایس اے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر ہندوستان-امریکہ کی شراکت داری کا جائزہ لیں گے۔ وہ دونوں ممالک کے ایک بین محکمہ جاتی وفد کے ساتھ آی سی ای ٹی کے پہلے سالانہ جائزے کی بھی صدارت کریں گے۔ کل (۱۸؍ جون)، این ایس اے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے زیر اہتمام، انڈسٹری کے سی ای اوز کے ساتھ انڈیا-یو ایس آئی سی ای ٹی گول میز میں شرکاء سے خطاب کریں گے۔ این ایس اے سلیوان نے آج پہلے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کی۔ توقع ہے کہ وہ وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK