• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

واپس بھیجے گئے ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر امریکی طیارہ امرتسر پہنچا!

Updated: February 06, 2025, 10:27 AM IST | Amritsar

پہلی کھیپ میں ۱۰۴؍ افراد ہیں ، ہتھکڑیاں لگاکر لانےپرکانگریس نے شدید اعتراض کیا، کہا کہ’’ یہ ہندوستانی شہریوں کی توہین ہے ‘‘، مودی سرکار سے مداخلت کا مطالبہ

This picture of Indians returning on a US ship is going viral
امریکی جہاز میں ہندوستانیوں کی واپسی کی یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے

غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر امریکی فوجی طیارہ بدھ کی دوپہر امرتسر میں اترا۔پنجاب پولیس کی سخت سیکوریٹی کے درمیان طیارہ  سے ہندوستانی تارکین وطن کو باہر نکالا گیا۔ ان کی تعداد ۱۰۴؍ بتائی جارہی ہے۔ حالانکہ اس سے قبل یہ اطلاع تھی کہ ۲۰۵؍ افراد کو ایک ساتھ ڈیپورٹ کیا گیا ہے لیکن فی الحال یہ تعداد ۱۰۴؍ ہے۔  یہ تمام افراد امریکی فوج کے مال بردار طیارے سی ۱۷؍ سے لائے گئے ہیں۔  ایئرپورٹ پر موجود ایویشن کلب میں سبھی ڈیپورٹ  کئے گئے ہندوستانیوں کے بیک گراؤنڈ چیک کئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیپورٹ  کئے گئے۱۰۴؍ لوگوں میں پنجاب کے ۳۰؍شہری شامل ہیں جبکہ گجرات اور ہریانہ کے ۳۳۔۳۳؍افراد ہیں۔ اتر پردیش اور مہاراشٹر کے ۳۔۳؍ شہری بھی اس طیارہ سے ہندوستان پہنچے ہیں جبکہ چنڈی گڑھ کے ۲؍ افراد ہیں۔ 
 حالانکہ امریکہ سے ہندوستان پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد سرکاری طور پر ابھی تک نہیں بتائی گئی ہے لیکن جو اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ہندوستان پہنچے تارکین وطن میں ۱۳؍ بچے، ۷۹؍ مرد اور ۲۵؍خواتین شامل ہیں۔ حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ تعداد کچھ مختلف بھی بتائی جا رہی ہے۔ امریکہ سے آئے اس طیارہ میں عملہ کے اہلکار اورامریکی افسران بھی موجود تھے جو ہندوستانیوں کو امرتسر ایئرپورٹ پر اتارنے کے بعد ضروری کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔
 واضح رہے کہ امریکی فوج کے سی ۱۷؍ طیارہ نے امریکہ کے سین اینٹونیو سے امرتسرکیلئے پرواز بھری تھی۔ اسی دوران یہ تنازع بھی کھڑا ہو گیا کہ جن شہریوں کو واپس لایا گیا ہے انہیں ہتھکڑی لگاکر لایا گیا تھا ۔ اس پر کانگریس پارٹی نے شدید اعتراض کیا اور وزیر اعظم مودی سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے باقاعدہ بیان میں کہا کہ یہ ہندوستانیوں کی توہین ہے۔ کولمبیا اور میکسیکو کی حکومتوں نے تو ٹرمپ سے اپنی بات منوالی لیکن  مودی حکومت کب اپنا دم خم دکھائے گی؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK