امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو کینیڈا کا گورنر قرار دیتے ہوئے ان پر طنز کیا۔ساتھ ہی انہیں کنیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا مشورہ دیا۔
EPAPER
Updated: December 11, 2024, 8:09 PM IST | Inquilab News Network | Washington
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو کینیڈا کا گورنر قرار دیتے ہوئے ان پر طنز کیا۔ساتھ ہی انہیں کنیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا مشورہ دیا۔
کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو گزشتہ ہفتہ مار ا لاگو گئے تھے، تاکہ ٹرمپ کے ذریعے کنیڈا پر غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کو نہ روک پانے کی پاداش میں ۲۵؍ فیصد ٹیرف عائد کرنے کے انتباہ کے تعلق سے گفت و شنید کر سکیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ رات کنیڈا کی عظیم ریاست کے گورنر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ عشائیہ کرکے خوشی ہوئی۔‘‘عشائیہ کے دوران، جب ٹروڈو نے کہا کہ اس طرح کا ٹیرف کینیڈا کی معیشت کو تباہ کر دے گا، مبینہ طور پر منتخب صدر نے انہیں کہا کہ وہ کینیڈا کو ریاستہائے متحدہ کی ۵۱؍ ویں ریاست بنائیں۔ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اور منگل کو دوبارہ پوسٹ میں اسے دہرایا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’’ میں جلد ہی گورنر سے دوبارہ ملنے کا منتظر ہوں تاکہ ہم ٹیرف اور تجارت پرتفصیل سے اپنی بات چیت جاری رکھ سکیں، جس کے نتائج واقعی سب کیلئے شاندار ہوں گے۔نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ’’کینیڈا اور اس کے لیڈر کا کینیڈا کی برآمدات پر بھاری محصولات عائد کرنے کےاعلان کے بعد منتخب صدر کا مذاق اڑانا تازہ ترین سالو ہے۔‘‘